یہ فیصلہ آسٹریلوی کپتان کے گلے پڑ سکتا ہے کیونکہ میرے خیال میں انہیں ایک سو رنز مزید بنانے چاہئیں تھے تاہم میرے خیال میں اس کی تین وجوہات ہوں گی۔ نمبر ایک تو یہ اگر پاکستان کے سامنے بہت زیادہ ہدف رکھ دیا جاتا جو ناممکن الحصول ہوتا تو شاید وہ بہت زیادہ دفاعی کرکٹ کھیلتے اور میچ جیتنے کی طرف نہ جاتے اور میچ ڈرا ہی کرنے کی کوشش کرتے تاہم میچ جیتنے کی کوشش کے دوران وہ شاٹس کھیلیں گے جس کے باعث ان کے آؤٹ ہونے کے امکان بڑھ جائیں گے۔ دوسری وجہ وہی روایتی سی ہے کہ آج تک اتنا بڑا ہدف چوتھی اننگز میں نہیں بنایا جا سکا اس لیے انہوں نے یہ خطرہ مول لیا ہے۔ تیسری وجہ پاکستان کی ٹیم کی پہلی اننگز میں بری پرفامننس ہے جس سے ان کا حوصلہ ضرورت سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اور ایک بات یہ بھی ہے کہ شاید وہ پاکستان کو چوتھے روز لنچ سے قبل کھلانا چاہتے تھے کہ ان کے خیال میں اس سیشن میں وکٹیں گرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔