جاسم محمد
محفلین
آصف علی آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ قرار
اسپورٹس رپورٹر منگل 9 نومبر 2021آصف علی نے افغانستان اور نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کیاتھا، فوٹو: فائل
دبئی: پاکستان کے جارحانہ بیٹسمین آصف علی ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی کے پلئیڑ اف دی منتھ بن گئے۔ورلڈ ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچز میں باؤلرز کے چھکے چھڑانے والے پاکستان کے جارحانہ بیٹنگ کرنے والے پاکستان کے بلے باز آصف علی کو کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے فورم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا ہے۔
آئی سی سی نے پلئیر آف دی منتھ کے لیے پاکستانی کرکٹر آصف علی کے ساتھ بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے کو نامزد کیا تھا اور تینوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر رائے طلب کی تھی۔
Asif Ali has been voted as ICC player of the Month for October
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) November 9, 2021
سوشل میڈیا پر ووٹنگ کے ذریعے آصف علی پلئیر آف دی منتھ قرار پائے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آصف علی کے چوکوں اور چھکوں کی برسات کا لطف سوشل میڈیا صارفین بھی اُٹھاتے ہیں۔
آصف علی نے دو اہم میچوں میں قومی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار اداکیا تھا اور افغانستان کے خلاف میچ میں تو ایک اوور میں چار چھکے لگا کر سات گیندوں پر 25 رنز بنائے تھے۔