آصف

اظفر

محفلین
یوں ہی اراکین کی لسٹ دیکھتے ہوئے معلوم ہوا کہ کوئی آصف نام کے بھی ایڈمن موجود ہیں
یہ صاحب کہاں دریافت ہوں گے ؟ میں نے تو کبھی نہیں دیکھا ان کو ادھر ۔۔ ویسے ان کے کھاتے میں 600 پوسٹس ہیں ۔
 
فہیم

لائبریرین
آصف صاحب۔
نبیل بھائی کے کزن ہیں۔
اردو محفل کے قیام میں ان کی کافی خدمات ہیں۔
بلکہ بقول نبیل بھائی آصف صاحب کی ہی ایک پوسٹ پڑھ کر۔
جو انہوں نے اپنے بلاگ پرلکھی تھی نبیل بھائی کو
اردو فورم بنانے کا شوق پوری طرح چڑھا۔
 
ساجد

محفلین
ارے بھائی ، تین چیف مارشل لاء ایڈ منسٹریٹرز کیا کم ہیں؟۔:)
ویسے آصف صاحب کافی عرصہ سے مفقود ہیں۔ اگر یہ پڑھیں تو محفل پہ واپس آ جائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آصف صاحب۔
نبیل بھائی کے کزن ہیں۔
اردو محفل کے قیام میں ان کی کافی خدمات ہیں۔
بلکہ بقول نبیل بھائی آصف صاحب کی ہی ایک پوسٹ پڑھ کر۔
جو انہوں نے اپنے بلاگ پرلکھی تھی نبیل بھائی کو
اردو فورم بنانے کا شوق پوری طرح چڑھا۔

میرے کزن ہیں تو یقیناً تمہارے انکل ہوں گے۔ :whistle:
 
جیہ

لائبریرین
نبیل بھائی آصف صاحب کے آج کل مصروفیات کیا ہیں ؟ ڈاکٹریٹ سے تو غالبا فارغ ہو گئے تھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایک اور بھی ڈگری ہوتی ہے جس سے ساری زندگی فارغ نہیں ہوتے۔ اور وہ ہے بال بچوں والی ڈگری۔ وہ اس میں مصروف ہوں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آصف کئی سال قبل اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر چکے ہیں اور اس وقت سوئٹزرلینڈ میں جاب کر رہے ہیں۔ اللہ تعالی نے انہیں ایک بیٹا بھی عنایت کیا ہے جو اب ایک سال کا ہو چکا ہے۔
 
فہیم

لائبریرین

فہیم

لائبریرین
اوپسسسسسسسس۔
لگتا ہے میں ہی گڑبڑا رہا ہوں۔
میں سمجھا تھا کہ آپ نے شاید آصف صاحب لکھنے پر کہا۔
کہ جب آپ کو بھائی لکھا تو ان کو بھی لکھنا چاہیے تھا۔
لیکن یہاں تو لگتا کہ میری یہی بات غلط ہے کہ وہ آپ کے کزن ہیں:confused:
 
تیشہ

محفلین
آصف کئی سال قبل اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر چکے ہیں اور اس وقت سوئٹزرلینڈ میں جاب کر رہے ہیں۔ اللہ تعالی نے انہیں ایک بیٹا بھی عنایت کیا ہے جو اب ایک سال کا ہو چکا ہے۔

آپ نے پہلے بتانا تھا کہ سوئیزرلینڈ میں ہوتے ہیں ۔ میں گئی تھی جب تو مل ہی آتی ۔ :battingeyelashes:
:party:
 
Top