آفیشل خط و کتابت ، معاہدہ جات کے نمونے

نورالدین

محفلین
السلام و علیکم ،
اس فورم پر فورم کے علاوہ اور بھی سیکشن ہیں ، جیسے کہ لائبریری ، عروض ، فونٹ سرور انسائیکلوپیڈیا وغیرہ ۔
تو اسی ضمن میں ایک تجویز پیش خدمت ہے کہ اکثر ہمیں انگریزی میں کوئی سی وی ، اداروں کو درخواست یا خرید و فروخت کے ایگریمنٹ یا اس قسم کے قانونی و دفتری دستاویزات کے نمونے درکار ہوتے ہیں تو ہم انٹرنیٹ پر جاتے ہیں ، جس کے نتیجے میں باقاعدہ کچھ ایسی ویب سائٹس مل جاتی ہیں جو ہمیں مختلف فارمیٹس فراہم کرتی ہیں ۔ بعض سائٹس سے اشتہار بازی کے بعد یہ چیزیں ڈاؤن لوڈ ہوتی ہیں ۔
تو میری تجویز یہی کام اردو میں کرنے کی ہے ۔
یہ کام "عتیق پریکٹکل" نامی کتاب میں دیکھا ، اردو اور انگلش دونوں میں ۔
جب کہ حال ہی میں ایک کتاب آن لائن بھی نظر سے گزری :

قانونی دستاویز نویسی ( اصول اور نمونے )(4130#)
قانونی دستاویز نویسی ( اصول اور نمونے ) |محدث لائبریری [Mohaddis Library]

سو کیا اچھا ہو کہ اس طرح کا ایک شعبہ اس سائٹ پر بھی بنا دیا جائے ۔ تا کہ مختلف سرکاری درخواست ، معاہدہ جات ، وغیرہ کے نمونے نو آموز صاحبان کے ڈاؤن لوڈ کے لیے موجود ہوں ۔ اور ان کو باقاعدہ شعبہ جات و ٹیگ کے ذریعے مینیج بھی کیا جائے ۔
 
آخری تدوین:
Top