آلو اور پنیر کے رولز۔

حجاب

محفلین
[align=right:95a85d50b3]آلو اور پنیر کے رولز۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

اجزاء۔
٪٪٪٪٪٪٪٪
آلو آدھا کلو ۔اُبال کر میش کر کرلیں۔
پنیر۔ 50 گرام ۔باریک کاٹ لیں۔
کالی مرچ پسی ہوئی ۔آدھا چائے کا چمچہ۔
سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ۔
مکھن دو کھانے کے چمچے۔
اجینو موتو ۔آدھا چائے کا چمچہ۔
ڈبل روٹی کے سلائس۔دو عدد پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں۔
انڈے دو عدد۔
ڈبل روٹی کا چورا تھوڑا سا۔
نمک آدھا سے تھوڑا کم چائے کا چمچہ۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
آلو میں انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے کے علاوہ تمام اشیاء اچھی طرح مکس کر کے رولز بنا لیں رولز زیادہ موٹے نہ بنائیں ورنہ اندر سے فرائی کرنے میں کچّے رہ جائیں گے۔اب رولز بنا کے پہلے انڈا اور پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔افطار کے لئے یہ غذائیت سے بھرپور رولز بہترین ہیں۔
[/align:95a85d50b3]
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت لذیذ (ترکیب سے لگے ہیں) لیکن یہ سمجھ نہیں آئی

دو عدد پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں۔

پانی کیسے گنیں؟
 
حجاب

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بہت لذیذ (ترکیب سے لگے ہیں) لیکن یہ سمجھ نہیں آئی

دو عدد پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں۔

پانی کیسے گنیں؟

قیصرانی ڈبل روٹی کے سلائس کے آگے لکھا ہے میں نے کہ دو عدد پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں یعنی دو عدد ڈبل روٹی کے سلائس کو پانی میں بھگو دیں پھر اُس کو پانی سے نکال کر ہاتھوں سے نچوڑ کے آلو کے آمیزے میں ملا کے مکس کرلیں۔
میں نے کل بنائے تھے یہ رولز بہت مزے کے تھے بنائیے گا قیصرانی ضرور :)
 
سارہ خان

محفلین
ھمم۔۔۔یہ تو بہت سمپل ہیں ۔۔۔جلدی ہی بن جائیں گے ۔۔۔۔میں آج کی افطاری میں ٹرائے کرتی ہوں پھر بتاؤنگی کے کیسے بنے ہیں ۔۔۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
حجاب نے کہا:
قیصرانی ڈبل روٹی کے سلائس کے آگے لکھا ہے میں نے کہ دو عدد پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں یعنی دو عدد ڈبل روٹی کے سلائس کو پانی میں بھگو دیں پھر اُس کو پانی سے نکال کر ہاتھوں سے نچوڑ کے آلو کے آمیزے میں ملا کے مکس کرلیں۔
میں نے کل بنائے تھے یہ رولز بہت مزے کے تھے بنائیے گا قیصرانی ضرور :)
درست، اب سمجھا :)

بنانے کی کوشش کروں گا :(
 
سارہ خان

محفلین
میں نے بنائے تھے کل ۔۔۔واقعی مزے کے بنے تھے اور جلدی بھی ۔۔۔سب نے پسند کئے۔۔۔ :) ۔۔۔۔۔یہ پہلی ڈش تمہاری میں نے ٹرائے کی ہے۔۔۔۔۔کیونکہ یہ بہت سمپل تھی ۔۔۔ :p ۔۔۔گڑ والا میٹھا تم خود عید پر بنا کر مجھے بھیج دینا۔۔۔۔۔۔ :wink: :p
 
حجاب

محفلین
سارہ خان نے کہا:

شکر کہ کچھ تو ٹرائی کر لیا :p
گُڑ والا میٹھا کل بناؤں گی چاند رات کو آ جاؤ کھانے تم۔ :)
 
:( ۔۔چاند رات کو تو بہت مشکل ہے آنا۔۔۔۔عید کے دن ہمارے ہاں دعوت ہوتی ہے ۔۔وہ بھی بہت سارے لوگوں کی ۔۔۔۔تو اس کی تیاری کرنی ہوگی۔۔۔۔۔۔تمہیں بھی دعوت ہے ۔۔۔۔۔میٹھا بھی لے آنا اور دعوت بھی اٹینڈ کرنا۔۔۔ :p ۔۔۔۔۔میں پھر کبھی آ جاؤنگی۔۔۔۔ :)
 
حجاب

محفلین
محب علوی نے کہا:
کیا یہ بہت سادہ رولز پارسل بھی ہوجاتے ہیں :)

سنا ہے لوگ عید پر ایسے بھی کرتے ہیں۔

جی پارسل ہو جاتے ہیں ۔ایک رول 100 روپے کا ہے ایڈریس بتائیں وی ۔پی۔پارسل کر دوں ۔وی پی پارسل جب آپ کے پاس پہنچ جائے پے منٹ کر کے رول لے لیجئے گا ۔آسان طریقہ ہے ناں :p
 
قیصرانی

لائبریرین
حجاب نے کہا:
جی پارسل ہو جاتے ہیں ۔ایک رول 100 روپے کا ہے ایڈریس بتائیں وی ۔پی۔پارسل کر دوں ۔وی پی پارسل جب آپ کے پاس پہنچ جائے پے منٹ کر کے رول لے لیجئے گا ۔آسان طریقہ ہے ناں :p
قکککک (سوری محب، تمہاری اصطلاح تمہارے لیے) بہت خوب حجاب صاحبہ :D
 
Top