آلو لپٹی چانپیں ۔۔

حجاب

محفلین
آلو لپٹی چانپیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اجزاء ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چانپیں ۔ ایک کلو ۔
ادرک لہسن کا پیسٹ 2 کھانے کا چمچ ۔
آلو ۔ آدھا کلو ۔
انڈے ۔ 4 عدد۔
ہری مرچیں 6 عدد ۔
نمک حسبِ ذائقہ ۔
سرخ مرچ حسبِ ذائقہ ۔
ڈبل روٹی کا چورا حسبِ ضرورت ۔
کالی مرچ پاؤڈر ۔ آدھا چائے کا چمچ ۔
آئل حسبِ ضرورت ۔


ترکیب ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چانپوں کو دھو کر ادرک ، لہسن ، نمک ، مرچ اور کتری ہوئی ہری مرچ لگا کر گھنٹہ بھر کے لیئے رکھ دیں ، اب فرائنگ پین میں تھوڑا سا آئل ڈال کر چانپوں کو پھیلا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب ایک طرف پک جائے تو پلٹ دیں چانپیں اپنے ہی پانی میں گل جائیں گی ، مصالحہ اور پانی خشک ہو جائے تو اتار لیں ، آلو بوائل کر کے میش کرکے نمک اور کالی مرچ ملائیں اب چانپوں پر آلو کا آمیزہ اس طرح لگائیں کہ ہر چانپ اچھی طرح کور ہو جائے ، اب انڈے پھینٹ کر ایک ایک کرکے چانپ پہلے انڈے میں ڈبوئیں پھر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں اور ہلکی آنچ پر سہنری مائل ہونے تک فرائی کریں اور گرم گرم چانپیں رائتے کے ساتھ مزے سے کھائیں۔
یہ ترکیب چانپوں کے علاوہ پسندوں سے بھی بنائی جا سکتی ہے ۔
 
Top