فیصل عظیم فیصل
محفلین
واہ جی واہ
ایک طرح سے دیکھا جائے تو ہر انسان اس دنیا میں بھوکا ۔ پیاسا اور ننگ دھڑنگ ہی آتا ہے۔ او جب جاتا ہے تو اکثر دو چادریں اٹھا کر لے جاتا ہے یہ اور بات ہے کہ کچھ کو یہ چادریں بھی نصیب نہیں ہوتیں۔ اور جب اس دنیا میں ہوتا ہے تو دیکھو کہتا ہے (یا سمجھتا ہے) کہ میں ہی سب کچھ ہوں اور میں میں میں اور بس میں ہی کرتا رہتا ہے حالانکہ ساری کائنات اسے کہتی ہے کہ میں میں کے چکر سے نکل اور تو تو تو اور صرف تو ہی تو کر مگر ناداں(یا غافل) سمجھتا ہی نہیں۔ خیر یہ تو جملہ معترضہ تھا۔
آلو کی بھجیا بنانا کون سا مشکل کام ہے۔
آگ جلائیے ۔ ایک فرائی پین میں تھوڑا سا گھی ڈالیئے ۔ کٹا ہوا پیاز ڈالیئے ۔ براؤن ہونے پر دس بارہ چمچ(حسب ذائقہ) مرچ ڈالئیے اور ایک آدھ چمچ نمک(حسب ذائقہ) بھی اگر موڈ بنے تو ۔ کٹے اور دھلے ہوئے آلو اس میں ڈال دیں۔ساتھ ہی آدھا کپ پانی اور ڈھک کر رکھ دیں۔ آگ ہلکی ہونی چاہیئے ورنہ فرائی پین کا مونہہ کالا ہونے کا ڈر ہے۔ دس پندرہ منٹ کے بعد دیکھیں جب آلو نرم ہو جائیں تو اتار لیں۔ گرم گرم کلچے کے ساتھ کھائیں ۔ ساتھ تھوڑا سا دہی رکھ لیں (موڈ بنے تو ایک آدھ چٹکی کالے زیرے کی بھی اس میں ڈال دیں) اور کھاؤ پیو۔
ہاں فرائی پین کو یہ سب کرنے سے پہلے چولہے پر رکھنا مت بھولیئے گا ورنہ “گتاوا“ ہی کھائیں گے اور مجھے بمعہ اہل و عیال “دعائیں “دیتے پھریں گے۔