آلو کی فرنی

عندلیب

محفلین
آلو کی فرنی
ماریہ عبدالرشید

اشیاء:
دودھ ۔۔۔۔ ایک کلو
آلو آدھا کیلو ۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا کیلو
چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
چھوٹی الائچی ۔۔۔۔۔۔ چھ عدد
بادام ۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
پستہ ۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ

ترکیب:
آلو کو ابال کر چھیل لیں۔ دودھ ابال لیں۔ جوش آنے پر آلو شامل کر لیں اور چمچہ ہلاتی رہیں۔ آلو اور دودھ ایک جان ہو جائیں تو چینی اور الائچی شامل کر دیں۔ اس کے بعد میوے ڈال کر چمچ ہلاتی رہیں۔ جب گاڑھا ہوجائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔
 
واہ یہ تو سہل سی ترکیب لگ رہی ہے یعنی کسی ویک اینڈ آزمایا جا سکتا ہے۔ بس ایک مسئلہ ہے ترکیب کے مطابق "چمچہ ہلاتی رہیں" یہ کام مشکل ہے تا آنکہ کسی بچی کو گھر بلا لیں۔ :)
 
Top