آلو گوشت کی فائن ٹیوننگ کے لیے مشورہ درکار ہے

حا جی لق لق

محفلین
گزارش ہے کہ فدوی کو آلو گوشت پکانے کے لیے کچھ ٹپس درکار ہیں
احباب کرام اپنے اپنے مشورہ جات یا تجربات شیئر کرنا چاہیں گے؟
ممنون
 

نبیل

تکنیکی معاون
آلو گوشت کئی طریقوں سے پکایا جا سکتا ہے۔ جو طریقہ مجھے آتا ہے وہ بیان کیے دیتا ہوں۔ سب سے پہلے ایک درمیانے سائز کا پیاز کاٹ کر اسے پکانے کے تیل میں سرخ کر لیں اور اس کے بعد اس سرخ یا براؤن پیاز کو نکال لیں۔ اس کے بعد دو ٹماٹر کاٹ کر اس میں وہی سرخ کردہ پیاز ملائیں اور اسے گرائنڈ کر لیں۔ اسے سنبھال لیں۔ اس کے بعد برتن میں موجود گرم آئل میں تین یا چار لہسن کے دانے اور اس کے مساوی ادرک باریک کدوکش کرکے ڈال دیں۔ اگر اس مشقت سے بچنا چاہتے ہوں تو لہسن اور ادرک کے بنے بنائے پیسٹ ملتے ہیں جو یہاں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس لہسن اور ادرک کو کچھ دیر تک آئل میں تلیں تاکہ اس کی بو نہ رہے۔ اس کے بعد اس میں ٹماٹر اور پیاز کا مکسچر ڈال دیں اور اس کے بعد بھی اسے کچھ دیر تک آئل میں گرم ہونے دیں۔ اس کے بعد اس میں ایک چائے کا چمچ نمک اور اتنی ہی سرخ مرچ، سوکھا دنیا اور جو بھی مسالحے آپ کو پسند ہوں شامل کر دیں اور اس کے ساتھ ہی اس میں قریباً دو سے تین پاؤ تک گوشت (مٹن) ڈال دیں۔ یہاں ایک ٹپ یہ ہے کہ ایک الگ برتن میں اگر گوشت کو آئل میں تھوڑی دیر تک ہلکی آنچ پر تلا چائے تو اس طرح یہ سالن میں آسانی سے گل سکتا ہے۔ اس کے بعد اس کو اتنی دیر تک درمیانی آنچ پر پکائیں جب تک گوشت نہ گل جائے۔ اس کے بعد اس میں ایک گلاس پانی اور اپنی مرضی کے مطابق کٹے ہوئے آلو ڈال دیں اور اسے پکنے دیں۔ اگر آپ میری طرح نوآموز ہیں تو اسے عام برتن میں ہی گلائیں، ورنہ پریشر ککر کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ جب سالن پک جائے تو ڈونگے میں ڈال کر مجھے بھیج دیں اور خود کل کا پکا ہوا چکن ہی کھا لیں۔
 

فہیم

لائبریرین
ہائیں آپ نے تو پورا طریقہ یہ بیان کرڈالا۔
ویسے مجھے بھی پکانا آتا ہے آلو گوشت، سچی سے۔
 

فہیم

لائبریرین
میرا طریقہ کچھ یوں ہے کہ،
گوشت کے درمیان سائز کے پیسس کو آئل یا گھی میں ڈال کر بھونیں جب گوشت ہلکا سا پک جائے تو اس میں چوپ کی ہوئی پیاز ڈالیں اور ہلکا سا بھونیں پھر اس میں پسا ہوا ادرک اور لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور ساتھ میں نمک، سرخ مرچ، گرم مسالحہ ڈال کر مزید تھوڑا پکائیں اور پھر دہی شامل کرکے اتنا بھونیں کے مسالحہ اور آئل/گھی الگ معلوم ہونے لگے۔ پھر اس میں تھوڑا پانی اور آلو اور چند ایک ہر مرچیں ڈال کر ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر پکائیں کے آلو گل جائیں۔
اور پھر اس کو ڈش میں نکال لیں۔
اب چاہیں تو نبیل بھائی کو بھیج دیں یا خود نوش فرمالیں۔
 

فہیم

لائبریرین
یہ تو تھا طریقہ اب ٹپس کچھ یوں ہیں کہ۔
پہلی کے گوشت تازہ ہو۔
بچھیا کا ہو یا بکرے کا ہو۔ تاکہ آسانی سے گل سکے
دوسرا یہ کہ دہی کی جگہ ٹماٹر بھی یوز کیے جاسکتے ہیں یا دونوں بھی۔
لیکن اگر ٹماٹر یوز کریں تو ان کو سب سے آخر میں ڈالیں ورنہ ٹماٹر گوشت کو اکڑا دیتے ہیں۔
بلکہ بہتر ہے کہ ٹماٹر کو ہلکا سا بوائل کرکے اور چھلکا اتار کر اس کو گرینڈ کرلیا جائے۔
اور زیادہ مزے کے لیے الگ سے تھوڑا کھوپرا، بادام اور خشخاص پیس کر پیسٹ بناکر مسالحے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ بھنے ہوئے چنے بھی پیس کر شامل کیے جاسکتے ہیں۔

ایک مزید ٹپس یہ بھی کہ جیسا نبیل بھائی نے پیاز کو الگ سے براؤن کرکے شامل کرنے کا لکھا۔
اس طرح پیاز کی بو بالکل بھی باقی نہیں رہتی۔
 

عثمان

محفلین
بہت خوب!
نبیل۔۔
لگتا ہے کہ بھابی نے کچن کے منتظم اعلیٰ کی ذمہ داریاں بھی آپ کو دے رکھی ہیں۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
پردے کی بات ہے یہ ناشتے سے ڈنر تک باورچی خانے میں ہی ہوتے ہیں اور کی بورڈ کو ٹرے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
 

حا جی لق لق

محفلین
جب سالن پک جائے تو ڈونگے میں ڈال کر مجھے بھیج دیں اور خود کل کا پکا ہوا چکن ہی کھا لیں۔
ابھی نہیں بھیجوں گا کہیں آپ ڈونگہ سالن سمیت میرے سر پر اوندھا ہی نہ مار دیں۔ :battingeyelashes:
مجھے تھوڑا سا گھاگھ ہونے دیں آلو گوشت بنانے میں۔پھر چاہے پوری دیگ کی فرمائش کریں حاضر ہو گی
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ ڈونگے کی ضرب سے ڈر رہے ہیں، پوری دیگ کا وار کہاں سہہ پائیں گے؟
 
Top