آمد بر سگنل

اکمل زیدی

محفلین
آج آفس آرہا تھا تو ایک سگنل پر کہیں سے کویل کی کوک سنائی دی تو بےساختہ یہ چار مصرعے ترتیب پا گئی ..بس محفل کا اثر سمجھ لیں
.احباب کی نظر . . شعری ساخت پر بھی کومنٹ ہوجائے تو مضائقہ نہیں . .

برائے نام ہر خاص و عام آگیا ہے
طائر کی زبانی یہ پیام آگیا ہے
کوئل کی کوک سمجھ آگئ مجھے
اعلان کر رہی تھی کے آم آگیا ہے

عنوان بھی بھی سوچ کے رکھا کے سب ہی دیکھیں گے :D:D
 

یاز

محفلین
عمدہ آمد ہوئی جناب برلبِ سگنل۔
اس کے باوزن ہونے کا تو شعراء ہی بتا سکیں گے، تاہم آم کے تذکرے نے بھی کافی وزن ڈال دیا ہے اس میں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آم تو ہمارے چچا غالب کو اتنے پسند تھے کہ بس شراب کہ بعد اسی کا نمبر تھا۔ سو آپ نے ایک کا ذکر کر دیا لیکن پھر بھی آپ کے لیے 100/100 :)
 

اکمل زیدی

محفلین
آم تو ہمارے چچا غالب کو اتنے پسند تھے کہ بس شراب کہ بعد اسی کا نمبر تھا۔ سو آپ نے ایک کا ذکر کر دیا لیکن پھر بھی آپ کے لیے 100/100 :)
پہلے تو شکریہ آمد بر دھاگہ دوسرے شاید چچا غالب کا ہی آم سے تعلق کہیں تحت الشعور میں تھا جو آم کا منظوم ذکر ہوگیا ...

ویسے وارث بھائی اگر اس زمانے میں چچا غالب ہوتے تو آم کا شیک بھی black lable سے بناتے ۔۔۔ہے نہ ؟
 
Top