آم بھائی کی کہانی انہی کی زبانی

mango-cut.jpg

میرا نام آم ہے میں دیکھنے میں پیلا ہوں پر کھانے میں بہت میٹھا ہوں ۔مجھے پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے ۔پر ایک بات میں آپ کو بتادوں کہ میں گرمی کے موسم میں ہی آتا ہوں ۔ میرے دوسرے نام بھی ہیں ۔جیسے لنگڑا ،چونسا، سندڑی ، انورٹول میرے اور بھی نام ہیں ۔جنہیں آپ تفصیل میں یہاں پر پڑھ سکتے ہیں ۔ مجھے کچھ لوگ جلدی بیچنے کے چکر میں کاربیڈ لگا کر پکاتے ہیں ۔پر میں آپ کو مشورہ دونگا کہ آپ کاربیڈ لگے ہوئے مجھے پہلے دو سے تین گھنٹے تک پانی میں بھگو کر کھائیں ۔تاکہ میری گرماہٹ نکل جائے ۔اگر آپ بارش سے پہلے مجھے کھانا ہی چاہتے ہیں تو دودھ کے ساتھ اِس کا جوس بنا کر پئیں ۔ ویسے بارش کے بعد میں میں زیادہ مزیدار لگتا ہوں میں ۔میں سردیوں میں آرام کرتاہوں اور گرمیوں میں آپ لوگوں کے پاس آجاتا ہوں ۔ مجھے لوگ کچا کیری چٹنیوں میں ڈال کر کھانا اوراچاربنا کر کھانا بھی پسند کرتے ہیں ۔چلیں جی چلتاہوں اگر آپ میرے بارے میں اور بھی کچھ بتانا چاہتے ہوں تو ضرور بتائیں ۔ تاکہ ہمارے پڑھنے والوں کو میرے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل ہوسکیں شکریہ پڑھنے کا بہت بہت۔
 
آخری تدوین:

شمشاد خان

محفلین
آم بھائی بہت بہت خوش آمدید۔ آپ کا شدت سے انتظار ہے۔

افواہ گرم ہے کہ عنقریب پورے پاکستان میں قتل آم ہونے والا ہے۔

ایک بات تو بتائیں کہ یہ آپ لنگڑے کیسے ہوئے؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ بچپن میں آپ کے پاپا (مالی بابا) آپ کو پولیو کے قطرے پلانے بھول گئے ہوں، اور آپ لنگڑے ہو گئے۔
 
langra-mangoes-500x500.jpg

میں تو کہیں سے بھی لنگڑا نہیں ہوں پھر بھی لوگ مجھے لنگڑا بولتے ہیں۔ ویسے میرے بارے میں ایک کہاوت مشہور ہے آم کھاو گھٹلیاں نہ گنو۔
 
شمشاد خان

محفلین
چلیں ٹھیک ہے۔
ویسے مجھے چونسا اور انور ٹول زیادہ پسند ہیں۔
لیکن کھانے کو میں لنگڑا اور سیندڑی بھی کھا لیتا ہوں۔
یہاں پر مصری اور سوڈانی آم بھی آتے ہیں، جو بالکل کچے آلو کی طرح لگتے ہیں۔
اب تو سعودی عرب میں بھی آم کی کاشت شروع ہو گئی ہے۔
ایک دفعہ میں آسٹریلیا کے آم لایا تھا، ایک ایک آم کا وزن دو کلو سے زیادہ تھا۔
 
میں نے کسی سے سُنا تھا کہ اچھا والا آم پاکستان سے باہر ملکوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔
 
شمشاد خان

محفلین
جی ایسے ہی ہے۔ لیکن جب وافر تعداد میں بازار میں آتا ہے۔ تو غریب آدمی بھی دل پشوری کر لیتا ہے۔
 
Top