آم کی کھیر

عندلیب

محفلین
میں نے آج اپنے ہاتھوں سے کھیر بنائی ہے
میٹھا تھوڑا تیز ہے، محبت بھی ملائی ہے

105qyi8.jpg

بچوں کے لیے آم کی کھیر

ایک لیٹر دودھ کو 10 سے پندرہ منٹ تک پکائیے۔
آدھے کپ چاول کو آدھ گھنٹے کے لیے بھگو کر اس کا پیسٹ بنا لیجیے اور اسے دودھ میں شامل کر کے 5 سے 10 منٹ تک پکائیے۔
پھر اس میں کھویا شامل کر کے مزید 5 منٹ پکائیے
بعد ازاں حسب ذائقہ چینی ڈال کر مزید 5 منٹ پکائیے۔
ایک کپ دودھ میں دو چمچ کسٹرڈ پاؤڈر ملا کر کھیر والے آمیزے میں شامل کریں اور اسے تھوڑی دیر تک ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیجیے۔
آمیزہ ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں ایک پیالہ آم کا پیسٹ شامل کر دیجیے۔

آخر میں آمیزہ کسی علیحدہ برتن میں نکالیں اور بادام، پستہ کاجو اور آم کے چھوٹے ٹکڑوں سے سجا کر 3 سے 4 گھٹے فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
 
محمد فہد

ماشاء اللہ
ایک تو آپ نے اتنی لگن محنت اور خلوص کے ساتھ کھیر بنائی اور اوپر سے آپ نے طریقہ کار یہاں بھی شامل کردیا
طریقہ کار تو بہت آسان ہے
ان شاء اللہ میں خود کبھی کوشیش کروں گا۔

آپ نے کبھی گننے کے رو جوس کی کھیر کھائی ہے ۔۔؟
اللہ تعالی آپ کی جھولی کو خوشی سے محبت سے آباد رکھے اور دامن میں مراد بھردے آمین یارب۔
 
Top