آنلائن کمائی کا بہتر اور آسان طریقہ

السلام و علیکم
میں نے انٹرمیڈیٹ کے بعد کالج میں ایڈمشن لیا. اور پھر تیسرے دن گھر بھاگ آیا اب گھر پر نکما ہوں سوچ رہا ہوں اوپن یونیورسٹی سے داخلہ بھیج دوں اور فارغ اوقات میں انٹرنیٹ پر کو ئی بلاگ وغیرہ بنا کر دس پندرہ ہزار روپے ماہانہ سمیٹوں لیکن کس طریقے سے کمائی ہو جو آسان اور قابل بھروسہ ہو اس کیلیئے آپ حضرات سے رابطہ کیا ہے اُمید ہے آپ مجھے کوئی اچھا مشورہ دینگے شکریہ.
 
السلام و علیکم
میں نے انٹرمیڈیٹ کے بعد کالج میں ایڈمشن لیا. اور پھر تیسرے دن گھر بھاگ آیا اب گھر پر نکما ہوں سوچ رہا ہوں اوپن یونیورسٹی سے داخلہ بھیج دوں اور فارغ اوقات میں انٹرنیٹ پر کو ئی بلاگ وغیرہ بنا کر دس پندرہ ہزار روپے ماہانہ سمیٹوں لیکن کس طریقے سے کمائی ہو جو آسان اور قابل بھروسہ ہو اس کیلیئے آپ حضرات سے رابطہ کیا ہے اُمید ہے آپ مجھے کوئی اچھا مشورہ دینگے شکریہ.

فری لانس کام کریں۔ کانٹینٹ ڈویلپنگ ایک اچھا طریقہ ہے اگر آپ لکھنا جانتے ہیں۔ ہم جیسے بے روزگار لوگ اسی طرح کچھ پیسے اکھٹے کرتے ہیں اور پیپرز کی ٹینشن سے فری ہونے کے لیے مووی دیکھنے اور ریستوران کھانا کھانے جاتے ہیں۔
ساتھ ہی ایک بلاگ بنا لیں۔ لیکن یہ ایک صبر آزما کام ہے۔ اور کامیابی انہی کو ہوتی ہے جو صبر و استقامت کے ساتھ دلی جذبوں سے لوگوں کی خدمت کے لیے خوب سے خوب تر اور مفید مواد لوگوں لکھ سکیں۔ کوئی ایک فیلڈ آف سپیشئیلٹی ضروری ہے جس پر آپ کی معلومات اچھی ہو اور اس پر آپ مستقل بنیادوں پر لکھ سکیں۔ سال ڈیڑھ سال میں بلاگ کی آرگینک ٹریفک اچھی خاصی ہوجاتی ہے بشرطیکہ اس پر پروفیشنل سٹینڈرڈز پر کام کیا گیا ہو۔
 
اگر ممکن ہو تو اس بارے اگر مزید کچھ معلومات شریک محفل کریں
بہت دعائیں

کانٹینٹ دویلپمنٹ اور کاپی رائٹنگ اپنے آپ میں ایک پوری دنیا ہے۔ اس میں کسی پروڈکٹ کا مالک یا مینیجر آپ سے اپنے پروڈکٹ کے حوالے سے تحریری خدمات لیتا ہے اور اس کے بدلے میں آپ کو معاوضہ دیتا ہے۔ یہ پروڈکٹ کوئی بھی ہوسکتا ہے۔ کوئی دوا، کوئی گیجٹ، کوئی ڈریس، ویب ایپلیکیشن یا پھر سافٹویر وغیرہ۔ یا پھر کوئی ٹیکنیکل ویب سائٹ جیسے آنلائن فارمیسی (میں آج کل ایک آنلائن فارمیسی کے لیے لکھ رہا ہوں) یا پھر کسی دوسری ویب سائٹ کے لیے مواد تیار کرنے کا کام بھی ہو سکتا ہے۔ بڑے پیمانے پر لکھنے والے کروڑوں روپے کے مالک لوگ ہیں جنہوں نے اپنا کُل کاروبار ہی اسی کو بنایا ہے۔ کاپی رائٹنگ کا تعلق خاص تجارتی تحریروں سے ہے جس میں آپ کو کسی پروڈکٹ کی ترغیب دینے کے لیے لکھنا ہوتا ہے۔ جبکہ کانٹینٹ دویلپمنٹ ایک مجموعی اصطلاح ہے جس میں کسی بھی قسم کا لکھنے کا کام آسکتا ہے۔
عام طور پر فری لانسر، ای لانس، اور اس قسم کی دوسری ویب سائٹوں پر یہ کام مل جاتے ہیں۔ بعض اوقات کمپنیاں اپنے کئی سارے پراجیکٹس کے لیے کسی ایک ہی لکھاری یا لکھاریون کی کسی ٹیم کو ہائیر کرتی ہے۔ بصورتِ دیگر ایک پروجیکٹ ختم تو دوسرا کہیں اور سے لیا جاتا ہے۔ عام زبان میں دہاڑی کا کام ہے۔ ایک مزدور یا مستری لکھ کر اپنی مزدوری لے کر کسی دوسرے مالک کا کام ڈھونڈتا ہے۔
 

squarened

معطل
Chief Minister's e-Rozgaar Program. | Facebook

capturesds.png
 
جناب فری لینسر کے تور پر آپ کام کر سکتے ہیں میں بھی فری لینسر کے تور پر کام کرتا ہوں پر یہ بہت صبر کا کام ہے کیونکہ اس میں بہت سے لوگ شامل ہوتے ہیں جو کے آپ کی طرح کام کر سکتے ہیں
اس میں ضروری نہیں ہے کے آپ کو کچھ آتا ہو بہت سے ان پڑھ جو کے پڑہنا لکھنا نہیں جانتے وہ بھی اس کے ذریعہ پیسے کماتے ہیں سب سے اچھی جو ویب سائٹ ہے وہ فائور ہے جو کہ ہر کام کے بدلے چار سو روپے آپ کو دیتی ہے اب آپ کو سوچنا ہے کہ آپ کیا کام کر سکتے ہو پھر وہ کام آپ اس ویب سائٹ پر دیجئے جس کو اس کی ضرورت ہوگی وہ آپ سے رابطہ کرے گا

شکریہ
 
Fiverr - Freelance Services Marketplace for The Lean Entrepreneur

بعض لوگ شاید میری بات سے اتفاق نہ کریں کے ایک ان پڑھ کیسے اس کے ذریعہ پیسے کما سکتا ہے تو کچھ مثال پیش ہیں

ایک شخص نے اپنے کام کے بارے میں لکھا ہے کی میں آپ کی دی ہوئی بینر کو اٹھا کر 10 سیکنڈ تک کھڑا ہو کر ویڈیو بنا سکتا ہو ں
ایک نے لکھا ہے کی میں آپ کے میسج کو گا کر سنا سکتا ہوں
ایک نے لکھا ہے کےکسی کی پیدائش کے دن میں آپ کے لئے پیغام بول سکتا ہوں

اور بھی بہت سے ہیں اس کے لئے نئے نئے ائڈیا ہونے چاہیے بس
 
میرے خیال میں تو جتنے آنلائن کمائی کے طریقے ہیں ان میں سے کوئی بھی آسان نہیں ہے ۔ سب میں محنت درکار ہے ۔ کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے ۔ ویب سائٹ یا بلاگ کے ذریعے بھی اچھی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے بشرطیکہ آپ کے پاس نئے آئیڈیاز ہوں ۔ اور آپ اپنے کام سے کمٹڈ ہوں ۔محنت کرنا جانتے ہوں ۔
فری لانسر کا فلپینیوں نے بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔ جو کام زیادہ پیسوں میں ہو سکتا تھا انہوں نے ایک ایک ڈالر کے عوض کرنا شرع کر دیا ہے ۔ اب یا تو بہت ہائی فائی قسم کے ڈیویلپرز وغیرہ کے لیے آپشن ہیں وہاں یا پھر یونیک قسم کے کاموں کے لیے ۔
فیور بھی ایک اچھا آپشن ہے ۔
باقی سب فراڈ ہے ۔ ڈیٹا انٹری ۔ ایڈ دیکھنا ۔ وغیرہ وغیرہ سب بکواس ۔
 
میں نے فائور میں کسی بھی پیکچر یا ڈوکیومنٹ کو فلپ ای بک میں تبدیل کرنے کے لیے دیا ہوا ہے آپ دیکھ سکتے ہیں
FlipBook

یہ میرے بیٹے کی تصویر ہے جو کے فلپ ای بک میں تبدیل کردی گئی ہے
 

squarened

معطل
بعض لوگ شاید میری بات سے اتفاق نہ کریں کے ایک ان پڑھ کیسے اس کے ذریعہ پیسے کما سکتا ہے تو کچھ مثال پیش ہیں

فائیورر کے ذریعے کمائی سے اتفاق تو ہے، مگر جو مثالیں آپ نے پیش کی ہیں، وہ شاذ و نادر ہی کسی کی گگ چل جائے تو چلے اور وہ بھی خواتین کو ہی ملتے ہیں ایسے آرڈرز. اس لیے بہتر یہی ہے کہ کسی قسم کی سکلز حاصل کریں تو بہتر نتائج مل سکتے ہیں
سب میں محنت درکار ہے ۔ کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے ۔

متفق، مگر گرافک ڈیزائننگ، ویب ڈیزائننگ وغیرہ میں محنت پیسوں کے مقابلے میں بہت کم لگتی ہے۔
فیور بھی ایک اچھا آپشن ہے ۔
باقی سب فراڈ ہے ۔ ڈیٹا انٹری ۔ ایڈ دیکھنا ۔ وغیرہ وغیرہ سب بکواس ۔

فائیورر سے اچھے آپشنز کانٹیسٹ بیسڈ ویب سائٹ ہیں مگر شرط وہی ہے کہ سکلز ہونی چاہیں
 
Top