گلزار آنکھوں میں جل رہا ہے کیوں بجھتا نہیں دھواں

محمداحمد

لائبریرین
غزل

آنکھوں میں جل رہا ہے کیوں بجھتا نہیں دھواں
اُٹھتا تو ہے گھٹا سا، برستا نہیں دھواں

چولہے نہیں جلائے یا بستی ہی جل گئی؟
کچھ روز ہوگئے ہیں اب اُٹھتا نہیں دھواں

آنکھوں کے پوچھنے سے لگا آنچ کا پتہ
یوں چہرہ پھیر لینے سے چُھپتا نہیں دھواں

آنکھوں کے آنسوؤں سے مراسم پرانے ہیں
میہماں یہ گھر میں آئے تو چُبھتا نہیں دھواں

گلزار
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
چولہے نہیں جلائے یا بستی ہی جل گئی؟
کچھ روز ہوگئے ہیں اب اُٹھتا نہیں دھواں

آنکھوں کے پوچھنے سے لگا آنچ کا پتہ
یوں چہرہ پھیر لینے سے چُھپتا نہیں دھواں
واہ۔۔۔ کیا ہی خوبصورت اشعار ہیں۔۔۔۔ بات پھر وہی ہے کہ فی زمانہ احساسات کی شاعری میں گلزار جیسا کوئی نہیں۔ خوبصورت انتخاب
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ۔۔۔ کیا ہی خوبصورت اشعار ہیں۔۔۔۔ بات پھر وہی ہے کہ فی زمانہ احساسات کی شاعری میں گلزار جیسا کوئی نہیں۔ خوبصورت انتخاب

ٹھیک کہا بھائی آپ نے۔

کل یوں ہی اتفاق سے جگجیت کا البم 'مراسم' دیکھ رہا تھا تو اس غزل پر نظر پڑی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ میں نے یہ غزل اب تک نہیں سنی تھی۔ خیر! سُنی۔ اچھی لگی۔ تحقیق پر پتہ چلا کہ گلزار کی ہے۔ لکھی، کاپی کی، محفل پر پیسٹ کی۔ اور بس۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
مہیماں لفظ تو درست ہے لیکن جہاں عروضی ضرورت ہو۔ یہاں تو مہماں ہی درست ہوتا ہے، شاید ٹائپو ہو، کہ محض سن کر لکھا ہے محمداحمد نے۔ ویسے گلزار سے کچھ بعید نہیں کہ ایسی عروضی غلطیاں کریں!!
 
:)

آپ کی بات درست معلوم ہوتی ہے۔ میں نے سن کر لکھی ہے سو ہو سکتا ہے کہ میں نے ہی غلطی کی ہو یا ممکن ہے کہ جگجیت صاحب نے ہی کچھ زیادہ کھینچ دیا ہو 'مہماں' کو۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ٹھیک کہا بھائی آپ نے۔

کل یوں ہی اتفاق سے جگجیت کا البم 'مراسم' دیکھ رہا تھا تو اس غزل پر نظر پڑی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ میں نے یہ غزل اب تک نہیں سنی تھی۔ خیر! سُنی۔ اچھی لگی۔ تحقیق پر پتہ چلا کہ گلزار کی ہے۔ لکھی، کاپی کی، محفل پر پیسٹ کی۔ اور بس۔ :)
ہماری ای میل یاد ہی ہوگی آپ کو۔ یا پھر ڈراپ باکس پر اپلوڈ کریں گے؟
 
Top