نور جہاں آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا ۔ نورجہاں

فرخ منظور

لائبریرین

آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا
وقت کا کیا ہے گذرتا ہے گذر جائے گا

اتنا مانوس نہ ہو خلوتِ غم سے اپنی
تو کبھی خود کو بھی دیکھے گا تو ڈر جائیگا

تم سرِ راہِ وفا دیکھتے رہ جاؤ گے
اور وہ بامِ رفاقت سے اتر جائے گا

زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والا
تیری بخشش تیری دہلیز پہ دھر جائے گا

ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوں
میں نہیں، کوئی تو ساحل پہ اتر جائے گا

ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فراز
ظالم اب کے بھی نہ رویا تو مر جائے گا

(احمد فراز)
 

فاتح

لائبریرین
ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فراز
ظالم اب کے بھی نہ رویا تو مر جائے گا

واہ بہت خوب۔ گو غزل گائیکی میں میڈم مجھے بہت زیادہ تو پسند نہیں کہ کئی الفاظ کی درست ادائیگی نہیں کرتیں لیکن فراز کی یہ غزل میری پسندیدہ غزلیات میں سے ایک ہے۔
بہت شکریہ جناب
 

فرخ منظور

لائبریرین
ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فراز
ظالم اب کے بھی نہ رویا تو مر جائے گا

واہ بہت خوب۔ گو غزل گائیکی میں میڈم مجھے بہت زیادہ تو پسند نہیں کہ کئی الفاظ کی درست ادائیگی نہیں کرتیں لیکن فراز کی یہ غزل میری پسندیدہ غزلیات میں سے ایک ہے۔
بہت شکریہ جناب

دراصل جب شاعری موسیقی میں ڈھلتی ہے تو الفاظ ثانوی حیثیت اختیار کر لیتے ہیں۔ مجھے بھی میڈم کی گائی ہوئی غزلیں پسند نہیں بلکہ وہ غزل کا ستیاناس کرنے میں ماہر ہیں لیکن ان کی گائی ہوئی کچھ غزلیں کمپوزیشن اور طرز کی وجہ سے مجھے بہت پسند ہیں۔ انہی میں سے یہ غزل بھی ہے۔
 
Top