[ame="[media=youtube]Ff2m_405hYk[/media]"]
آنکھ ہے بھری بھری اور تم ، مسکرانے کی بات کرتے ہو
زندگی ہے خفا خفا اور تم ، دل لگانے کی بات کرتے ہو
میرے حالات ایسے ہیں کہ میں کچھ کر نہیں سکتا
تڑپتا ہے یہ دل لیکن ، یہ آہیں بھر نہیں سکتا
زخم ہے ہرا ہرا اور تم ، چوٹ کھانے کی بات کرتے ہو
زندگی ہے خفا خفا اور تم ، دل لگانے کی بات کرتے ہو
کبھی جو خواب دیکھا تو ، ملیں پرچھائیاں مجھ کو
مجھے محفل کی خواہش تھی ، ملیں تنہائیاں مجھ کو
ہر طرف دھواں دھواں اور تم ، آشیانے کی بات کرتے ہو
آنکھ ہے بھری بھری اور تم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔