آنلائن اسکریننگ نہیں برادرم میں نے اسکرین اسکریپنگ کی بات کی ہے۔ اور اس میں یہ ہوتا ہے کہ ہم کسی سائٹ پر موجود معلومات پروگرام کے ذریعہ اسٹرکچرڈ یا قابل استعمال شکل میں حاصل کر لیتے ہیں۔ اور پھر اسے چاہیں تو اپنے ڈاٹا بیس میں محفوظ کر لیں یا اپنے انداز میںفارمیٹ کرکے اپنے صارفین کو دکھا سکتے ہیں۔
مثلا آپ ایک عدد ویب سرچ اپنی سائٹ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ اور گوگل کی خدمات حاصل کرتے ہیں تو اس کے نتائج کا رنگ، اور فانٹ اسٹائل وغیرہ آپ کے ویبسائت کے عام تھیم سے مختلف ملتی ہے۔ اب اگر آپ چاہیں کہ سرچ رزلٹ کو ایسے دکھا دیں جیسے یہ آپ کی سائٹ کا کمال ہو نا کہ گوگل کا۔ تو ایک عدد اسکرین اسکریپر اسکرپٹ سرور سائڈ میں نصب کریں۔ اور اسے گوگل کے رزلٹ پیج کا فارمیٹ سمجھا دیں کہ نتائج کا ٹائٹل، ڈسکرپشن اور لنک وغیرہ کن کن ٹیگس میں کیسے مرتب ہیں۔ اب جب کوئی صارف آپ کی سائٹ پر ایک کوئری کرتا ہے تو آپ کا اسکریپر پروگرام اس کوئری کے ساتھ گوگل کوئری کا یو آر ایل بنا کر گوگل کے نتیجے کا صفحہ پڑھتا ہے اور آپ کے سمجھائے ہوئے طریقے سے اس صفحے سے کام کی معلومات نکال کر وہ اسٹرکچرڈ معلومات آپ کے حوالے کردیتا ہے جسے آپ اپنی مرضی سے سجا سنوار کر صارف کو پیش کر دیتے ہیں۔ یہ تو ہوا اس کا ایسا استعمال جس میں آپ نے اسکرین اسکریپنگ کی اور نتائج کو فوری طور پر پیش کر دیا۔ اس کی دوسری مثال یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کسی سائٹ پر کوئی معلومات بہت بڑے ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل کی شکل میں دستیاب ہے۔ آپ اسے اپنے یہاں ڈاٹا بیس میں محفوظ کر کے اپنے حساب سے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ تو ایک شکل یہ ہوتی ہے کہ آپ خود ایک ایک ریکارڈ کی ڈاٹابیس میں اینٹری کریں جبکہ یہ کام آپ کا اسکریپر بہت آسانی سے کر سکتا ہے۔
اسکرین اسکریپرس کی لائبریریز کم و بیش ہر ہائی لیویل پروگرامنگ زبان میں دستیاب ہیں۔ آپ چاہیں تو اپنا ذاتی بھی تیار کر سکتے ہیں۔ میں نے حال ہی میں روبی میںتیار کئے گئے ایک اسکرین اسکریپر جیم "اسکریپی" پر چھوٹا سا تجربہ کیا تھا۔ جسے آپ درج ذیل روابط پر دیکھ سکتے ہیں۔
یہ ہمارے ڈیپارٹمینٹ کی آفیشیل سائٹ پر موجود اس سیمیسٹر کے کورسیز کی فہرست۔ اور اسکرین اسکریپنگ کرکے
اسی سے حاصل کردہ معلومات میرے انداز میں۔
میں نے ایک چھوٹی سی روبی اسکرپٹ لکھ رکھی ہے جسے وقتاً فوقتاً چلا دیتا ہوں اور وہ اس آفیشیل سائٹ کے مواد کو پڑھ کر اس سے ایک عدد ایکس ایم ایل فائل بنا دیتا ہے۔ اسی ایکس ایم ایل سے میں اس گرڈ لے آؤٹ کو پاپولیٹ کرتا ہوں۔ امید ہے کہ یہ وضاحت کافی ہوگی۔