آن لائن فرہنگ ضرب الامثال

شاکرالقادری

لائبریرین
القلم کے زیراہتمام کچھ عرصہ پہلے اردو کی مستند لغات کو برقیانے کے منصوبہ کا اعلان کیا گیا تھا اس سلسلہ میں اردو محفل پرایک مراسلہ میں میں نے اس کا ذکر کیا تھا اور کچھ صاحبان نے اس سلسلہ میں بطور رضا کار کام کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ کچھ کام تقسیم بھی کیا گیا تھا اس سلسلہ میں ایک آن لائن اطلاقیہ کی ضرورت بھی محسوس کی گئی تھی۔چنانچہ القلم کی جانب سے ایک ایک اطلاقیہ بنا کر فوری طور پر اس میں تقریبا پانچ ہزار اردو ضرب الامثال اور انکے انگریزی متبادلات پیش کر دیے گئے ہیں۔ اس اطلاقیہ میں لغات پر آن لائن کام کرنے کی سہولت بھی موجود ہے
فی الحال آپ فرہنگ ضرب الامثال کو دیکھیے اور اپنی رائے سے نوازیے۔ میں لغات پر کام کرنے کی سہولت کی آزمائش کے خواہشمند اراکین کے لیے ایک ٹیسٹ یوزر بنا کر اس کی معلومات فراہم کر دونگا امید ہے کہ یہ ایک مفید کام تصور کیا جائے گا۔
 
dehelvi

محفلین
کوئی رائے نہیں کوئی تبصرہ نہیں حیرت ہے

محترم جناب شاکر القادری صاحب!
ماشاء الله بهت عمده کاوش اور زبان اردو کے لئے ایک آفاقی کام کی طرف کامیاب پیش رفت ہے۔
میری چند معروضات برائے ملاحظہ خاطر پیش ہیں:
1 - دائیں طرف متذکرہ لغات میں "امیر اللغات" بھی ضرور شامل فرمائیں۔
2 - جس طرح شامل کئے گئے نئے الفاظ کے لئے پینل فراہم کیا گیا ہے، اسی طرح کثرت سے ڈھونڈے جانے والے الفاظ کی بھی فہرست مع ربط اسی کے نیچے دیدیں۔
مزید بھی کچھ باتیں ہیں جو عجلت کی وجہ سے ابھی عرض نہیں کرسکوں گا۔
دعا ہے کہ اللہ کریم اس کام کو اپنے فضل سے پایہ تکمیل تک پہنچائے، اور آپ حضرات کو ہمت و قوت، عطا فرمائے۔ آمین
 
دوست

محفلین
میں تو یہ جاننا چاہوں گا کہ اردو لغات والا کام کہاں تک پہنچا؟ ضرب الامثال والا کام تو لاجواب ہے۔ لیکن وہ پروجیکٹ کہاں تک پہنچا۔ اس سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں،اردو کمپیوٹنگ کے مستقبل کے لیے یہ بہت اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اردو سے اردو لغت کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے آنلائن۔
 
بہت شکریہ آپ کی تجاویز کا انشاء اللہ کوشش کرتا ہوں
لیکن جب تک آپ باقی باتیں بھی فرصت سے لکھ دیں
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میں تو یہ جاننا چاہوں گا کہ اردو لغات والا کام کہاں تک پہنچا؟ ضرب الامثال والا کام تو لاجواب ہے۔ لیکن وہ پروجیکٹ کہاں تک پہنچا۔ اس سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں،اردو کمپیوٹنگ کے مستقبل کے لیے یہ بہت اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اردو سے اردو لغت کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے آنلائن۔

ضرب الامثال پر مزید کام بھی ہو رہا ہے اور یہ تعداد انشاء اللہ جلد ہی آٹھ ہزار تک پہنچ جائے گی
اسی طرح اردو محاورات پر بھی کام کیا جا رہا ہے ان شاء اللہ یہ کام بھی جلد مکمل ہو جائے گا
اردو سے اردو لغت پر بھی کام جاری ہے دیکھیے بنیاد تو رکھ دی ہے اللہ مالک ہے ارادے پختہ ہوں اور نیت خالص ہو تو کام ہو ہی جایا کرتے ہیں
 
Top