آن پڑی اے دل مشکل ہے غزل نمبر 53 شاعر امین شارؔق

امین شارق

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب

آن پڑی اے دل مشکل ہے
مل جائے منزل مشکل ہے

کلمہ پڑھ اور جنت جا
رحم کرے قاتل مشکل ہے

عمر گزاری تب جانا ہے
سہل سہل مشکل مشکل ہے

ناؤ ہے بیچ سمندر میں
پہنچے ہم ساحل مشکل ہے

سچ کے لبادے میں ہے جھوٹ
فرقِ حق باطل مشکل ہے

عمل عذابوں والے ہیں
رحمت ہو نازل مشکل ہے

پیار میں دھوکہ کھایا ہے
بچ پائے بسمل مشکل ہے

انا کا جن کیا نکلے گا
کہنے لگا عامل مشکل ہے

میرے چاند سے زیادہ روشن
ہو ماہِ کامل مشکل ہے

شارؔق کی غزلوں کے بنا
جم جائے محفل مشکل ہے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اس میں بھی وہی غلطی ہے، کہیں، بلکہ ہر ثانی مصرع میں چار بار فعلن اور اولی میں کہیں چار کہیں ساڑھے تین
 
Top