محمود احمد غزنوی
محفلین
آواز
وہ تو واقف نہ تھی الفاظ کے تقدّس سے۔ ۔ ۔ ۔معنی و حرف کی حرمت سے بھی آگاہ نہ تھی!
اس سے شکایت کیسی؟
اپنے ہی عہدِ محبت کا جسے پاس نہیں۔ ۔ ۔
کوئی احساس نہیں۔ ۔ ۔ ۔
اس سے گلہ کیا معنی؟
اس سے پہلے کہ ہر اک لفظ تازیانہ بنے۔ ۔ ۔
حرفِ شکوہ سے کوئی اور ہی افسانہ بنے
اپنے خاموش تکلّم کا بھرم رکھ لینا۔ ۔ ۔ ۔
کچھ مت کہنا۔ ۔ ۔ ۔ ۔
بس چُپ رہنا !!!