آواز اور میوزک کو الگ الگ کرنا

نکتہ ور

محفلین
کیا کوئی سوفٹوئر یا طریقہ ایسا ہے جس سے آواز اور میوزک کو الگ الگ کیا جا سکے، یعنی آوازکی الگ فائل اور میوزک کی الگ فائل۔
 
اسد

اس کا انحصار آڈیو فائل پر ہوتا ہے۔ عام طور پر دستیاب آڈیو فائلز میں سے صرف اس صورت میں آواز کو علیحدہ کیا جا سکتا ہے اگر دونوں چینلز میں آواز بالکل یکساں ہو۔ لیکن اس سے صرف آواز ہی نہیں علیحدہ ہوتی بلکہ اسی رینج میں کچھ میوزک بھی علیحدہ ہو جاتا ہے۔ آپ اس کام کے لئے اوڈیسٹی استعمال کر سکتے ہیں۔ پہلی مرتبہ یہ کام کرنے میں دو سے دس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
اگر پرانی دیسی ریکارڈنگ ہو جس میں آواز علیحدہ اور موسیقی علیحدہ چینلز میں ہوتی تھی تو اس فائل کو دو مونو فائلوں میں تقسیم کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔
 
نکتہ ور

محفلین
ایسا ممکن نہیں۔۔۔
ویسے کرنا کیا ہے آپ کو؟

کچھ عرصہ پہلے ایک سوفٹوئر دیکھا تھا جو آواز ختم کر کے صرف میوزک باقی رہنے دیتا تھا رفتار اور معیار اچھا تھا اب اس کا نام بھول گیا ہوں۔شاید کوئی ایسا سوفٹوئر ہو جو آواز کو بھی الگ کرتا ہو۔
اوڈیسٹی کو دیکھتا ہوں کہ کیا کچھ ہو سکتا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
مکمل طور پر میوزک اور آواز کو ایک چینل سے الگ کرنا ناممکن نہیں تو انتہائی دشوار کام ضرور ہے۔
 
arifkarim

معطل
کچھ عرصہ پہلے ایک سوفٹوئر دیکھا تھا جو آواز ختم کر کے صرف میوزک باقی رہنے دیتا تھا رفتار اور معیار اچھا تھا اب اس کا نام بھول گیا ہوں۔شاید کوئی ایسا سوفٹوئر ہو جو آواز کو بھی الگ کرتا ہو۔
اوڈیسٹی کو دیکھتا ہوں کہ کیا کچھ ہو سکتا ہے۔
میں اس قسم کے بہت سے سافٹوئیر استعمال کر چکا ہوں۔ نتائج کا انحصار گانے کی کوالٹی اور نوعیت پر منحصر ہے۔ بعض گانوں میں انسانی آواز اور دیگر موسیقی بالکل آپس میں ملا دی جاتی ہے۔ یوں انکو بعد میں جدا جدا کرنا ناممکن تو نہیں لیکن بہت مشکل ہوتا ہے۔
 
کچھ سافٹوئیر بتائیے شاید کام آجائیں
 
اسد

محفلین
کچھ عرصہ پہلے ایک سوفٹوئر دیکھا تھا جو آواز ختم کر کے صرف میوزک باقی رہنے دیتا تھا رفتار اور معیار اچھا تھا اب اس کا نام بھول گیا ہوں۔ شاید کوئی ایسا سوفٹوئر ہو جو آواز کو بھی الگ کرتا ہو۔
اوڈیسٹی کو دیکھتا ہوں کہ کیا کچھ ہو سکتا ہے۔
karaoke کے لئے تو بہت سے پروگرام دستیاب ہیں، بعض میڈیا پلیئر بھی آواز ختم کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ لیکن آواز علیحدہ فائل میں محفوظ کرنا بالکل مختلف کام ہوتا ہے۔
آڈیو سی ڈی سے حاصل کردہ wav فائلز پر یہ عمل کرنا نسبتاً آسان ہوتا ہے۔ عام سٹیریو ایم پی تھری فائلیں مکسنگ کے بعد کافی زیادہ کمپریس کی جاتی ہیں اور ان میں سے آواز کو علیحدہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس کے لئے کہیں سے بنی بنائی سیٹنگز حاصل کر کے انہیں آزمایا جاتا ہے۔ اس عمل کو مکمل طور پر ساؤنڈ انجنیرز ہی سمجھتے ہیں، ہم ان کی آزمائی ہوئی سیٹنگز کو باری باری استعمال کر کے دیکھتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کوئی وڈیو ایڈیٹر ہے جو کسی حصے کو کٹ کردے اور سب ٹائٹلز کو بھی مینیج کر لے ؟ عام وڈیو فارمیٹس پر چلنے والا ؟
اگر کسی کی معلومات میں ہو تو شیئر کرے۔
 
arifkarim

معطل
Top