خوبصورت ڈیزائن ہے مرزا صاحب اور اگر آپ کی اجازت ہو تو اسے اپنے بلاگ پر استعمال کر لوں۔
مزید یہ کہ کیا آپ اس میں کچھ تبدیلیاں کر سکتے ہیں، مثلاً درمیان میں مولانا رومی کے شعر کی مناسبت سے اس سلسلے کا جو رقص گھول گھوم کر کیا جاتا ہے وہ اگر کہیں آ جائے مدھم طور پر اور کناروں پر جو گُل بوٹے ہیں ان میں بھی کہیں چھوٹا چھوٹا یہ منظر آ جائے۔ پھر تار کی مناسبت سے کوئی ساز تار والا ہلکا سا کہیں اور دوست کی مناسبت سے مولانا رومی کی اپنی تصویر یا خاکہ یا انکے مزار کی تصویر وغیرہ۔
یہ فقط ایک خیال ہے ویسے جیسا آپ بہتر سمجھیں