آواز سے تحریر میں منتقلی (ایک لطیفہ)

عباس رضا

محفلین
ایک ویب سائٹ سے عربی آواز کو تحریر میں منتقل کرنے کا تجربہ کیا، مضحکہ خیز انجام ملاحظہ ہو۔
آواز تھی: [arabic]رواه أبو داود في المراسيل[/arabic] (امام ابو داود [arabic]رحمة الله عليه[/arabic] نے یہ حدیث ”مراسیل“ میں روایت کی ہے۔):cute:
ویب سائٹ نے کنورٹ کیا:
[arabic]روعه ابو داود في البرازيل[/arabic] (یعنی ابو داود نے اسے برازیل میں بہترین قرار دیا۔):eek:
 
دراصل اس طرح کی سروسز میں بہت سی چیزیں کارفرما ہوا کرتی ہیں ، تبھی بہتر یا حسب منشا نتائج کی امید رکھی جانی چاہئیے ۔:):)
 
عباس رضا

محفلین
دراصل اس طرح کی سروسز میں بہت سی چیزیں کارفرما ہوا کرتی ہیں ، تبھی بہتر یا حسب منشا نتائج کی امید رکھی جانی چاہئیے ۔:):)
اصل میں آواز بقول ”شخصے;)ما بدولت کی تھی اور زبان عربی۔۔ اگر تعلی نہ سمجھا جائے تو کہوں گا سافٹ وئیر بالعموم عامی زبان پر بنتے ہیں جبکہ ہم عجمی لوگ جو عربی سیکھتے ہیں وہ فصحیٰ ہوتی ہے۔:glasses-cool:
اس کے علاوہ اصل لہجے کا بھی فرق رہتا ہی ہے۔:):):)
 
مسئلۂ بالا کی آزمائش کے لیے مابدولت آپ کو ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ کا مشورہ دیتے ، تاہم سافٹوئیر مذکورہ کے حصول دقت آمیز و تنصیب پرازتکنیک کی ناگزیر قدغنوں کے پیش نظر ، مابدولت اپنے تئیں اس تجویز کو فاصلۂ بعید سے سلام کرکے گذرنے کے بعد ، برادرم عباس رضا کو گوگل ڈرائیو کے گوگل ڈاکس میں دستیاب اسپیچ کی سہولت سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کہ جس میں علاوہ دیگر لسان متعدد اردو بھی دستیاب ہے ۔:):)
 
Top