آواز کیسے بڑھائوں

ذیشان حیدر

محفلین
محترم ساتھیو!
ہمارے ادارے میں پچھلے دنوں‌اصلاحی بیانات ہوئے میری ذمہ داری ریکارڈنگ کی تھی جو میں نے کمپیوٹر پر کرنی تھی میں نے غلطی یہ کی کہ ایمپلی فائر کا استعمال نہیں کیا اور ڈائریکٹ مائک کی تار کمپیوٹر کے سا؂نڈ کارڈ میں‌لگا دی اورخودآرام سے بیٹھ گیا لیکن جب میں نے آواز سنی تو وہ بہت ہی آہستہ تھی جیسے کوئی سرگوشی کررہا ہو۔ مجھ کچھ سمجھ نہیں‌آرہا کیا کروں۔ ڈرتا ہوں‌کہ بڑے ڈانٹ نہ پلا دیں ۔ مہربانی فرما کر کوئی ایسا سوفٹ ویر بتا دیں جس سے میں‌اپنی متعلقہ فائلز کی آواز بڑھا سکوں ۔ نوازش ہوگی۔ والسلام :praying::worried:
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم جناب جہانزیب و عارف عبداللہ صاحب
آپ نے سوفٹ ویئر تو بتادئیے لیکن کے استعمال کا طریقہ نہیں بتایا ۔مہربانی خاص فرمائیں اور ان کا طریقہ بھی بتا دیں کہ کیسے کام کرنا ہے مطلب ٹیٹوریل کی شکل میں‌اگر ہوسکے ۔ دوسرا یہ کہ محترم جہانزیب کا بتایا ہوا سوفٹ ویئرڈائون لوڈ نہیں‌ہورہا ۔ شکریہ والسلام
 

جہانزیب

محفلین
جناب اگر آپ ونڈوز کا استعمال کر رہے ہیں‌ تو اس ربط سے اسے ڈاون لوڈ‌ کر سکتے ہیں‌ ۔اگر آپ کے پاس آواز ایم پی تھری فارمیٹ‌ میں‌ ہے تو شائد آپ کو یہ والا پلگ ان اضافی انسٹال کرنا ہو گا ۔اگر آپ صوتی فائل کو ایم پی تھری فارمیٹ‌ میں‌ محفوظ‌ نہیں‌ کرنا چاہتے تو پلگ ان کی ضرورت نہیں‌ ہو گی ۔
آواز بڑھانے کے لئے مطلوبہ فائل کو کھولیں‌ ۔
اس کے بعد Edit وہاں Select اور پھر All کو منتخب کر لیں ۔
اس کے بعد Effect اور وہاں Amplify کو منتخب کر کے مقدار کو مناسب مقدار تک بڑھا لیں ، اور مخفوظ کرنے سے پہلے Preview دبا کر اطمینان کر لیں ، مطمعن ہونے کے بعد فائل کو مخفوظ یا پسندیدہ فارمیٹ میں ایکسپورٹ کر لیں ۔
بہتر ہے کہ جس فائل کی آواز بڑھانا ہے اس کی کاپی بنا کر اس پر تجربات کریں، تاکہ خرابی کی صورت میں اصل فائل مخفوظ رہے ۔
یہاں‌ پر ایک عدد ٹیوٹوریل اس بارے میں‌ موجود ہے ۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم جہانزیب بھائی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
جناب میں نے سوفٹ ویئر انسٹال کرلیا ہے۔چونکہ میں ایم پی 3 فارمیٹ میں ریکارڈنگ کی تھی اس لئے lame_enc.dll والی فائل مانگ رہا ہے میں نے بہت ٹرائی کیا لیکن نہیں‌ملی ازراہ کرم خود ہی بھجوا دیں ۔میں‌شکرگزار ہوں گا۔میں نے کہیں سے یہ والی فائل اُٹھائی بھی لیکن سوفٹ ویئر میں‌میسج آتا ہے کہ یہ فائل پرانے ورژن کی ہے
 

اظفر

محفلین
اگر ریکارڈنگ ہی اچھی نہیں‌کی تو آواز بڑھانا کافی مشکل ہو جاتا ہے ۔ اب آواز بڑھائیں گے تو ساتھ میں شور noise بھی زیادہ ہو جائے گا ۔ زہین سافٹ ویر انسانی آواز کو الگ تو کر دے گا لیکن کوئی بھی سافٹ ویر اتنا اچھا نہیں‌ہے کہ 100 فیصد یہ کام درستگی سے کر سکے ۔
دوسری ہم بات یاد رکھیں اگر آپ مایک اور پی سی کے درمیان ایمپلی فایر لگا دیں گے تو مدر بورڈ جلد ہی اللہ کو پیارا ہو جائے گا ۔ پی سی کا مایک تو بیس پچیس فٹ‌سے آواز نہایت آرام سے کیچ کر لیتا ہے پھر آپ کے ساتھ ایسا کیوں‌ہوا ؟ آپ نے اس مقصد کیلیے جو مایک استعمال کیا وہ پی سی کے ساونڈ کارڈ سے کمپیٹیبل نہیں ہو سگا ۔ اس کی طرف بھی توجہ دیں ورنہ اگلی بار بھی یہی مسئلہ ۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم ظفر بھائی السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ !
جی ظفر بھائی میںنے کل ایسا ہی کیا ایمپلی فائر کو اپنے کمپیوٹر کے ساتھ لگایا اور اس کا ساونڈ کار اللہ کو پیارا ہوگیا ۔جو بیلٹ ان تھا میں‌بہت پریشان ہوں‌کچھ سمجھ نہیں‌ آرہا ۔ اچھا یہ بتائیں‌کہ سائونڈ کارڈ جو اللہ کو پیارا ہوگیا ہے یہ دوبارہ زندہ ہوجائے گا کہ اب نیا ساؤنڈ کارڈ لگانا پڑے گا ۔
 

اظفر

محفلین
ساونڈ کارڈ

ساونڈ کارڈ میں مائیکرو چپس ہوں‌گی جن کا مرمت ہونا مشکل ہے ۔ مارکیٹ سے استعمال شدہ ساونڈ کارڈ 200 ، 300 میں مل جائے گا آسانی سے ۔
 
Top