آواز کے ذریعے اردو میں لکھنے کی بہترین سافٹ ویئر اینڈرائیڈ میں

اس ایپ کا نام ہے" جی بورڈ", اور یہ گوگل والوں کی طرف سے پیش کیا گیا ہے۔اس ایپلیکیشن کے آنے کے بعد اب یہ امکان روشن ہو گیا ہے کہ عنقریب اردو اسپیچ ریکگنیشن کی راہ بھی ہموار ہونے والی ہے۔انشااللہ
 
واہ امین بھائی یہ تو اچھی ایپ ہے۔
جی بالکل عدنان بھائی ،اس ایپ کو استعمال کرنے کے بعد آپ اس کی خوبیوں سے بنفسِ نفیس واقف ہوں گے اور مجھے امید ہے کہ آپ کا مکمل اطمینان ہوگا۔یہ عبارت بھی مابدولت نے اسی ایپ میں آواز کے ذریعے تحریر کی ہے!:):)
 
ان شاء اللہ میں بہت جلد اس ایپ کا مشاہدہ کرو گا۔
 
مذکورہ بالا عبارت مابدولت نے اسی ایپ کی مدد سے بول کر تحریر کی ہے اور یہ لڑی بفضل تعالی تشکیل دی ہے۔
جی، اس پر پہلے بھی محفل میں گفتگو ہوئی ہے۔ میں نے کچھ غزلیں بھی بول کر یہاں ٹائپ کی ہیں۔ اور بہترین نتائج ملے ہیں۔ :)
 
جی، اس پر پہلے بھی محفل میں گفتگو ہوئی ہے۔ میں نے کچھ غزلیں بھی بول کر یہاں ٹائپ کی ہیں۔ اور بہترین نتائج ملے ہیں۔ :)
مابدولت کے لیے آپ کے تجربے کے مثبت نتائج کا ادراک دل خوش کن ہے برادرم تابش۔ تاہم کیا ہی اچھا ہو کہ یہ اطلاقیہ ونڈوز pc کے لیے بھی دستیاب ہو!:):)
 
مابدولت کے لیے آپ کے تجربے کے مثبت نتائج کا ادراک دل خوش کن ہے برادرم تابش۔ تاہم کیا ہی اچھا ہو کہ یہ اطلاقیہ ونڈوز pc کے لیے بھی دستیاب ہو!:):)
اس سلسلے میں ضرور گوگل کی ٹیم کام کر رہی ہو گی۔ میرا خیال ہے کہ جی بورڈ کے فیڈ بیک پر مزید پیش رفت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 
دوست

محفلین
گوگل وائس ٹائپنگ نامی سروس ہے جو بیک اینڈ پر استعمال ہوتی ہے. یہی کام سوئفٹ کی نامی کی بورڈ سے بھی کیا جا سکتا ہے. اس میں گوگل وائس کا نشان مائیک سپیس بار کے بائیں جانب موجود ہے.
گوگل پلے سے یونیفائیڈ ریموٹ نامی ایپ استعمال کر کے فون کو لیپ ٹاپ سے جوڑ کر ماؤس ٹچ پیڈ اور کی بورڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے. وائس ٹائپنگ بھی ٹھیک کام کرتی ہے.
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم نے ابھی جی بورڈ سے ٹائپ کا تجربہ کیا ہے انڈروائڈ فون پر۔

کیا کوئی دوست یہ بتا سکتا ہے کہ اگر دوران املا اگر پیراگراف ختم کرنا مقصود ہو یعنی 'اینٹر' کی دبانی ہو تو اُسے کیا کہا جائے؟

یا یہ کام مینول ہی ہو سکے گا؟
 
جی احمد بھائی مینول ہی کرنا ہوگا۔ تمام فارمیٹنگ ٹولز انگلش زبان کے لیے (بطور وائس) دستیاب ہیں مگر اردو کے لیے نہیں۔
 
Top