تبسم
محفلین
آٹے کی کڑھی
اجزاءٹماٹر: 100 گرام
پیازاگر ڈالنا چاہیں تو: 1 ڈالیں درمیانی
نمک : حسب ذائقہ
لال مرچ: حسب ذائقہ
ہلدی: ایک چائے کاچمچ
دھنیا پوڈر:ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ : پون چائےکاچمچ
پتھر کا پھول :تین یا چار کاڑی دالیں
تیز پتا :ایک
تیل :دو کھانے کے چمچ
بھنڈی : 5سے6
چنے کا آٹا :4 سے5 چمچ
گہیوں کا آٹا: 2سے 3 چمچ
پکی املی :توڑی سی بھگو کر رکھ لیں
تر کیب
ٹماٹرکاٹ کر ،پیاز کاٹ کر،نمک حسب ذائقہ ،لال مرچ حسب ذائقہ، تیل،ہلدی،ان سب کو کُکر میں ڈال لیں اور پانی بھی ڈالیں پانی اتنا ڈالیں کہ دو سے تین سیٹی ہوپائے اسکوچولہے پر رکھ دیں یہ خیال رہے کے داغ نہ لگے۔ جب یہ سب گل جائیں توچولہےسے اُتار کر ان کو اچھے سے کھوٹ لیں اس کے بعد املی کا کھٹا ڈالیں آپ کو جتنا کھٹا پسند ہو اُتنا ہی ڈالیں اور بھنڈی کاٹ کر ڈالیں،دھنیا پوڈرایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ پون چائےکاچمچ پتھر کا پھول تین یا چار کاڑی ڈالیں تیز پتا ایک اور بھنڈی گنے کے لیں ایک اور بار چولہے پر چڑہائیں ایک سے دو سیٹی ہونے کے بعد کُکر کھول کردھیمی آنچ پر رکھ دئیں اور اس میں ڈالنے کے لئے چنے کا آٹا اور گہیوں کا آٹا دونوں کو ایک کٹوری میں پتلا ساگھول لیں اُس کے بعد اُس گھول کو اُس میں ڈالیں اورتھوڑی دیر پکنے دیں تاکہ آٹے کاکچامزا نہ آئے اس کے بعد خود بھی کھائیں اور دوسروں کو بھی کھلائیں۔
نوٹ: جب آپ کڑھی میں دونوں آٹاؤں کا گھول ڈال رہیں ہوں تو خیال رہے کے وہ آٹے کا گھول کےگھٹ لوندے نہ بنیں اس لئے جب آپ آٹا کا گھول ڈال رہے ہوں تو چمچے سے ہلاتے رہیں تاکہ وہ آٹے کے گھٹ لوندے نہ ہوپائیں۔