السلام علیکم:۔
میرے لئے یہ حیران کن بھی ہے اور پریشان کن بھی،حیران کن اس لئے کہ کل شام تک میرا سسٹم تازہ دم گھوڑے کی طرح دوڑیں لگا رہا تھا نہ کوئی مسئلہ نہ کوئی پریشانی نہ اس نے مجھے کبھی شکایت کا موقع دیا۔آج صبح ڈیوٹی سے لوٹنے کے بعد جب میں نے اسے آن کیا تو صورت حال مختلف تھی ۔سسٹم بہت زیادہ سست تھا اور توشیبا بلیٹن بورڈ پر ایک پیغام میرا منتظر تھا۔۔۔۔کہ آپ کی ہارڈ ڈرائیو کو مانیٹر کرنے والے ہوشیار پہرے دار کی پشین گوئی ہے کہ ہارڈ ڈسک چند لمحوں کی مہمان ہے اور جتنی جلدی ہو سکے تو اپنے ڈیٹا کا بیک اپ بنا لیں اور پھر اسے ٹھیک کروائیں اگر ممکن ہے تو ،یا بدلیں۔
پریشان کن اس لئے کہ فی الحال میرے پاس ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو نہیں پڑی جہاں بیک اپ بناؤں اور اس کا بھی بھروسہ نہیں کہ یہ پیغام شائع ہونے تک سسٹم چلتا رہے۔
کل میں نے ایک روٹین سے ہٹ کے کام کیا تھا۔
لینکس کے دو چار ورژن صرف ڈاؤن لوڈ کئے تھے یو ٹاؤرنٹ کئے ذریعے
ارادہ تھا کہ وقت ملا تو ونڈوز 7 کے ساتھ ہی انسٹال کر کے لینکس کو بھی سیکھوں گا
حیران اس لئے بھی ہوں کہ صرف ڈاؤن لوڈ کرنے سے ونڈوز کے ساتھ ان کا کون سا تصادم ہو سکتا ہے۔
ان کا کچھ عمل دخل نہیں۔
کیا ان کے ساتھ کوئی وائرس آ گیا ؟
لیکن میں مکیفے کا رجسٹر ورژن استعمال کر رہا ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس انسٹالڈ ہیں۔
پریشان اس لئے بھی ہوں کہ بیک اپ نہ بن سکا تو بہت نقصان ہو گا۔
وارنٹی بھی کلیم نہیں کر سکتا سال سے اوپر ہو گیا ہے لیپ ٹاپ خریدے ۔
میں نے صبح سے اب تک کافی جتن کئے ہیں اس کے ساتھ،تب جا کر اس قابل ہوا ہوں کہ یہ سب لکھ سکوں۔سسٹم 2 تین گھنٹے تو بوٹ ہی نہیں ہو رہا تھا۔جونہی ہارڈ ڈسک سے بوٹنگ شروع ہوتی سکرین کالی ہو جاتی۔
آپ لوگ اپنی ماہرانہ رائے دیجئے اور بتائیے کوئی ایسا حل کہ آپریشن تک لیپ ٹاپ کی سانسیں چلتی رہیں۔
میرا اپنا خیال یہ ہے کہ ہارڈ ڈسک کے ساتھ ایسا مسئلہ نہیں ہے جو ٹھیک نہ ہو سکے۔فارمیٹ یا نئی پارٹیشن وغیرہ کر کے مسئلہ حل ہو سکتا ہے لیکن اس طرح میری اصل ونڈوز چلی جائے گی اور پھر نئی ونڈوز پر اتنا خرچہ۔۔!
نبیل
ابن سعید
باسم
محب علوی