اگر آپ کسی اور براؤزر بلکہ اپنے آفس سے باہر کہیں چیک کر سکیں تو کم از کم یہ اندازہ ہو جائے گا کہ مسئلہ آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ ہے یا پھر براؤزر یا نیٹورک کے ساتھ۔ اگر اکاؤنٹ کا مسئلہ ہوا (جو کہ نہیں لگتا کیوں کہ ہم نے آپ کی پرمیشنز چیک کر لی ہیں) تو ہم حل کر سکیں گے، اگر سافٹوئیر میں کوئی بگ ہوا تو ڈیویلپرز کو رپورٹ کر سکیں گے اور اگر آپ کے آفس میں مسئلہ ہوا نیٹورک ایڈمنسٹریٹرز کے عقل سلیم کی دعاء کر سکین گے۔
تھیم اور زبان کی تبدیلی کے لئے دائں جانب بالکل نیچے نستعلیق اور اردو لکھا ہوگا، ان دونوں کو آزمائیں۔
جاوا اسکرپٹ کی فعالیت جانچنے کے لئے ایک کام تو یہ کر سکتے ہیں کہ کسی کی نمائندہ تصویر پر کلک کریں، اگر ایک پاپ اپ کھلتا ہے تو جاوا اسکرپٹ فعال ہوگا اور اگر آپ پروفائل پیج پر چلے جاتے ہیں تو شاید جاوا اسکرپٹ فعال نہ ہو۔
زحمت کی کوئی بات نہیں، انتظامیہ کا کام ہی ہے محفلین کے مسائل حل کرنا اور یقینی بنانا کہ احباب کو کم سے کم مسائل در پیش ہوں۔