آپشن ان چیک کرنے کے باوجود ای میل کا موصول ہونا

مجھے بھی ان ترجیحات میں موجود آپشنز کو ان چیک کرنے کے باوجود میلز مسلسل موصول ہو رہی تھی مجبور دوسرا آئی میل ایڈریس بنا لیا
 
تجمل حسین

محفلین
ترجیحات میں موجود " ای میل میں جوابات کی اطلاعات وصول کریں" کی آپشن ان چیک کرنے کے باوجود ای میل موصول ہو رہی ہے۔
جن پرانے دھاگوں کی آپ نگرانی کررہے ہیں ان کی ای۔میل موصول ہوتی رہیں گی۔ جس دھاگے کی ای۔میل موصول ہورہی ہیں وہ ربط اوپن کرکے نگرانی ترک کردیں۔ ای۔میلز موصول ہونا بند ہوجائیں گی۔ :)
 
لیکن میں نگرانی ترک نہیں کرنا چاہتا۔ ورنہ محفل میں بھی نوٹیفکیشن نہیں ملے گا۔ صرف ای میل کا آپشن بند کرنا ہے۔
 
اگر پھر بھی بند نا ہوں تو قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں :laughing:
 
تجمل حسین

محفلین
لیکن میں نگرانی ترک نہیں کرنا چاہتا۔ ورنہ محفل میں بھی نوٹیفکیشن نہیں ملے گا۔ صرف ای میل کا آپشن بند کرنا ہے۔
لڑی کی نگرانی ترک کرکے فوری دوبارہ نگرانی شروع کردیں اور اس بار جب آپشن آئے تو ای۔میل کے بغیر نگرانی پر کلک کردیں۔ :)
 
ترجیحات میں موجود " ای میل میں جوابات کی اطلاعات وصول کریں" کی آپشن ان چیک کرنے کے باوجود ای میل موصول ہو رہی ہے۔
ترجیح بدلنے سے پہلے جن لڑیوں کو زیر نگرانی کیا تھا ان کی سبسکرپشن تو ختم نہیں ہوتی ہے۔ البتہ نئی لڑیوں میں جواب دیں گے تو ای میل سبسکرپشن شامل نہیں ہوگی۔ اس مقصد کے لیے آپ تمام زیر نگرانی لڑیوں کی فہرست پر جا کر لڑیوں کے عنوان سے پہلے موجود چیک باکس کو چیک کر لیں اور پھر فہرست کے نیچے دائیں جانب موجود ڈراپ ڈاؤن میں "منتخب کردہ کے لیے۔۔۔" کی جگہ "ای میل اطلاع غیر فعال کریں" کو منتخب کر کے "عمل کریں" والے بٹن کو دبا دیں۔ ممکن ہے آپ کو ایک سے زائد صفحات پر یہ عمل دہرانا پڑے۔ :) :) :)
 
جزاک اللہ
فی الحال 2 پیجز کو کر لیا ہے، عموماً انہی سے زیادہ نوٹیفیکیشن آنے کا امکان تھا۔ :)
 
Top