سعود الحسن
محفلین
محفل نے آخر کار مجھے اپنا محسن تسلیم کر ہی لیا، لہٰزا ہم نے بھی محفل پر احسان کرتے ہوئے اپنا تعارف کرانے کا فیصلہ کر ہی لیا۔
آمید ہے دیر سے (کافی دیر سے) تعارف کرانے پر ڈانٹ اور طنز حسب توفیق سننے کو ملے گا۔ (منظور ہے)۔ ویسے کیا کروں عادت ہے ۔
میں اکثر دیر کر دیتا ہوں ؟؟؟
نام تو آپ حضرات کو پتا ہی ہے کام بتا دیتا ہوں، ویسے تو میں بڑے کام کا بندہ ہوں ، لیکن پیشہ کے اعتبار سے "وکیل" ہوں۔ البتہ مہارت کا شعبہ محصولات (ٹیکسیشن) ہے۔ اور ایک بڑی سی فرم میں ایک چھوٹے سے عہدے پر کام کرتا ہوں۔
کراچی سے تعلق ہے، اور ساری تعلیم بھی یہی کی ہے،
تعلیم جی ہاں تھوڑی بہت ہے۔ ایک تو وکیل ہوں تو آپ سمجھ گئے ہونگے کہ میں نے ایل ایل بی تو کیا ہی ہوگا ۔ ساتھ ساتھ میں نے "بین الاقوامی تعلقات" میں جامعہ کراچی سے بی اے (آنرز) اور ایم اے بھی کیا ہے۔
پڑھنے کا بچپن سے ہی شوق ہے البتہ بچپن ہی سے لکھنے کا چور ہوں ۔ ثبوت یہ ہے کہ اپنی تمام تعلیمی زندگی میں کبھی ہوم ورک نہیں کیا (بس جی غرور کبھی نہیں کیا)۔
ویسے اب آپ ہوم ورک نہ کرنے پر اسکول میں ہونے والے سلوک کی تفصیل میں نہ جائیں تو بہتر ہوگا۔
اور اور اور ، بھئی اب اور کیا بتاوں ، کچھ اور جاننا ہے تو پوچھ لیجیے ۔
برداشت کرنے کا شکریہ