آپکی پرفیوم کی بوتل اصلی ہے یا نقلی؟ معلوم کرنے کے آسان طریقے جانئیے

کعنان

محفلین
آپکی پرفیوم کی بوتل اصلی ہے یا نقلی؟ معلوم کرنے کے آسان طریقے جانئیے
04 ستمبر 2016
news-1472983988-3976_large.jpg

نئی دہلی
(مانیٹرنگ ڈیسک ) پرفیوم لگانا جس قدر آسان عمل ہے بلکل اتنی ہی آسانی سے 9 مختلف طریقوں کے ذریعے آپ اپنے پرفیوم کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتہ لگا سکتے ہیں۔


انڈیا ٹائمز کے مطابق بیشتر اوقات ہم پرفیوم خریدتے وقت دکاندار سے اس کی قیمت میں کمی کیلئے بحث کرتے ہیں او ر تھوڑی بہت ڈسکاﺅنٹ پر بے حد خوشی سے پرفیوم خرید لیتے ہیں مگر ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ کوئی بھی برینڈ اپنی ٹیگ کردہ قیمت میں ایک روپیہ بھی کمی نہیں کرتا ۔ دراصل یہاں سے ہی پرفیوم کے اصل یا نقل ہونے کا پتہ چل جاتا ہے مگر عموماً لوگ قیمت میں کمی کو پرفیوم کی کوالٹی سے تشبیہ نہیں دیتے ۔ یاد رکھیے اگر اپکو دکاندرا پرفیوم کی ٹیگ پرائس میں ذرا سا بھی ڈسکاﺅنٹ دیتا ہے تو سمجھ جائیں کہ پرفیوم کی کوالٹی میں ضرور کوئی گڑ بڑ ہے اور ایسی ڈیل سے بیوقوف بننے سے بہتر ہے کہ آپ پرفیوم خریدتے وقت مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں تاکہ آپ اپنے لیے اصلی پرفیوم خرید سکیں ۔


پرفیوم کا رنگ
news-1472980006-4783.jpg

یاد رکھیں کے اصلی پرفیوم کا رنگ مدہم ہو گا نہ کہ تیز اور بھڑکیلا جبکہ نقلی پرفیوم میں کئی قسم کے اجزاءشامل ہونگے جس کی وجہ سے پرفیوم کا رنگ تیز اور گہرا نظر آتا ہے ۔

بوتل کا ٹیکسچر

news-1472980006-6972.jpg

نقلی پرفیوم والی بوتل کبھی بھی ہموار اور فنشنگ میں سموتھ نہیں ہو گی ، اس کی فنشنگ ناہموار ہو گی اور پرفیوم کی چمک مدہم دکھائی دے گی اور اس بوتل کے پیندہ کی شکل بھی عجیب ہو گی جبکہ اصلی پرفیوم کی بوتل ڈیزائن کے حوالے سے ہموار اور سموتھ ہوتی ہے جس کے نوز ل کا سائز بھی زیادہ بڑا نہیں ہو گا ۔

سیریل نمبر میں یکسانیت

news-1472980006-3588.jpg

صارف پرفیوم خرید کر اس کا ڈبہ کھولنے سے پہلے بوتل اور ڈبے کے سیریل نمبر کا موازنہ نہیں کر سکتا مگر کسی بھی پرفیوم کو خریدنے سے پہلے یہ یقین کر لیں کے اس کے ڈبے پر موجود سیریل نمبر بوتل پر موجود سیریل نمبر سے مماثلت رکھتا ہے یا نہیں کیونکہ اگر سیریل نمبر میں یکسانیت نہیں ہوگی تو فوراُُ سمجھ جائیں کہ پرفیوم جعلی ہے ۔

ڈبے پر پلاسٹک ریپنگ

news-1472980006-8926.jpg

ڈبے پر موجود پلاسٹک ریپنگ بھی اس پرفیوم کے اصلی یا نقلی ہونے کا اندازہ لگانے میں بڑی حد تک معاون ہو سکتی ہے ۔ ڈبے پر موجود پلاسٹک ریپر نگ چیک کریں کیونکہ اگر ریپر کی فولڈنگ ناہموار یا 5ملی میٹر سے چوڑی ہیں تو آپکا پرفیوم نقلی اور جعلی ہے ۔

اندرونی پیکنگ

news-1472980005-1172.jpg

یاد رکھیں کے اصلی اور برانڈڈ پرفیوم کے ڈبے میں اندرونی پیپر صاف سفید رنگ کا ہوتا ہے نا کہ سرمئی رنگ کا جبکہ ڈبے میں ایک گتہ بھی موجود ہوتا ہے جو بوتل کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رکھا گیا ہوتا ہے۔

بوتل کا ڈھکن

news-1472980006-1398.jpg

بوتل پر موجود لاگو متوازن اور بوتل یا ڈھکن کے مرکز میں چسپاں ہونا چاہئیے کیونکہ اگر یہ لاگو بوتل پر لگے ڈھکن کی سیدھ کے مرکز میں نہ ہوا تو پرفیوم کی کوالٹی کے بارے میں سوال پیدا ہوگا ۔

خریدار ی سے پہلے پرفیوم کی ویب سائٹ چیک کرنا

news-1472980006-4716.jpg

عموماُُ لوگ اس بات کو ضروری نہیں سمجھتے کہ پرفیوم خریدنے سے پہلے اطمینان کیساتھ اس کمپنی کی ویب سائٹ وزٹ کر لیں جس سے ایک تو پرفیوم کی اصل قیمت کا پتہ چل جاتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس سے آپکو پرفیوم کے رنگ اورکمپنی کی پیکنگ وغیرہ کے بارے میں بھی پتہ چل جا تا ہے جبکہ پرفیوم کے انگریڈینٹس سے بھی واقفیت ہو جاتی ہے ۔لہذٰا کسی بھی پرفیوم کی خریداری سے پہلے اس کی ویب سائٹ کو ضرور وزٹ کر لیں ۔

آن لائن خریداری
news-1472980006-4759.jpg

کسی بھی پروڈکٹ کی آن لائن خریداری میں آپکے ساتھ فراڈ اور دھوکہ ہونے کے چانسز زیادہ ہو جاتے ہیں کیونکہ اس طرح نہ تو آپ پرفیوم کو دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی اس کی خوشبو کا معائنہ کر سکتے ہیں تو کبھی بھی پرفیوم کی آن لائن خریداری نہ کریں بلکہ پرفیوم خریدنے کیلئے خود جائیں اور اچھی طرح چیک کر کے خریدیں ۔

قیمت کا فرق
news-1472980006-1219.jpg

اصل پرفیوم برانڈ کبھی بھی اپنی قیمت میں ڈسکاﺅنٹ نہیں دیتے بلکہ یہ کام صرف جعلی پرفیوم بیچنے والی کمپنیاں ہی اپنے صارفین کیساتھ کرتی ہیں جس کا مقصد قیمت کم کر کے غلط اور جعلی چیز فروخت کرنا ہوتا ہے ۔

تصاویر بشکریہ انڈیا ٹائمز

ح
 

قیصرانی

لائبریرین
ڈسکاؤنٹ سے مراد اصل قیمت میں نصف سے زیادہ کمی۔ کیونکہ اگر آپ ڈیوٹی فری جگہوں سے، جیسا کہ بندرگاہوں، ہوائی اڈوں یا بیرون ملک خریداری کرتے ہیں تو ٹیکس کی کمی کے باوجود آپ اصل چیز کم قیمت پر خرید رہے ہوں گے
تمام پرفیوم نقلی ہوتے ہیں، ان کا مواد پٹرول اور الکھل سے بنا ہوتا ہے ، سوائے پاکستانی عطریات کے ۔۔۔ :)
پاک و ہند
 
Top