آپکے انٹرنیٹ کی سپیڈ کیا ہے

قیصرانی

لائبریرین
یہاں فون میں ان کمنگ فری ہے اور لینڈ لائن کے بس سالانہ چارجز ہوتے ہیں۔ باقی سارا سال جتنی مرضی کال کر لیں لینڈ لائن سے ۔ اس لئے سیل سے فون کرنے کی نوبت بھی بہت کم آتی ہے۔ انٹنیشنل کال بھی زیادہ تر وائبر اور سکائپ سے ہوتی ہے۔
ہمارے ہاں لینڈ لائن کا استعمال کم سے کم ہوتا جا رہا ہے اور لینڈ لائن کے نمبر اب سیل فون پر ایشو ہو جاتے ہیں۔ اندازہ ہے کہ آئندہ چند سالوں تک لینڈ لائن سرے سے ہی ختم ہو جائے گی :)
 

قیصرانی

لائبریرین
آفس کا انٹرنیٹ تبھی استعمال کرتا ہوں جب بلک اپ لوڈنگ کرنی ہو۔ یہاں میرے نارمل ڈیسک ٹاپ پر اس وقت یہ سپیڈ ہے
10403489_10152239454207183_8013200932780311519_n.jpg

جب زیادہ رفتار چاہیئے ہو تو پھر دوسرے کمپیوٹر پر منتقل ہو جاتا ہوں
 

فہیم

لائبریرین
یہاں تو ابھی بس غریبوں والی اتنی ہے گھر میں:dont-know:
کبھی کبھی یہ 2 سے 3 ایم تک بھی پہنچ جاتی ہے کہ کیبل نیٹ ہے۔
3595565273.png


باقی آفس میں نیٹ ایکسس صرف آؤٹ لک ای میل اکاؤنٹ کی حد تک ہے :cool:
 
Top