آپ آئے تو خیالِ دلِ ناشاد آیا ۔ مہندر کپور

فرخ منظور

لائبریرین
آپ آئے تو خیالِ دلِ ناشاد آیا
گلوکار: مہندر کپور
نغمہ نگار: ساحر لدھیانوی
فلم: گمراہ (1963)
موسیقی: روی

فاتح

لائبریرین
انتہائی خوبصورت فلم کا لازوال گیت ہے۔ شکریہ!
اس فلم کا مقبول ترین گیت "چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں" تو یقیناً ہر کسی نے سن رکھا ہو گا۔
ویسے موسیقار کا مکمل نام "روی شنکر شرما" ہے اور اس کی پہچان ستار نواز استاد روی شنکر سے جدا کرنے کے لیے "روی شرما" کہا جاتا ہے۔
اداکار: سنیل دت
اداکارہ: مالا سنہا
 
شکریہ فاتح صاحب اس معلومات کے لئے لیکن یہ معلومات کہاں سے دستیاب ہوئی کوئی لنک بھی شئیر کیجیے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین

شکریہ فاتح صاحب اس معلومات کے لئے لیکن یہ معلومات کہاں سے دستیاب ہوئی کوئی لنک بھی شئیر کیجیے۔ :)
فلم کے گانوں اور اداکار و اداکارہ کے ناموں کے لیے تو کسی لنک کی ضرورت ہی نہیں تھی کہ میری پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے۔
ہاں موسیقار کے طور پر "روی شنکر" کا نام دیکھ کر ماتھا ٹھنکا کہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنا تھا کہ ستار نواز روی شنکر نے کسی فلم کی موسیقی بھی ترتیب دی ہے لہٰذا چاچو وکی پیڈیا سے رابطہ کیا اور وہاں سے معلوم ہوا کہ ہمارا خیال درست تھا کہ یہ روی شنکر کوئی اور ہے جس کا مکمل نام "روی شنکر شرما" ہے۔
 
Top