آپ اردو محفل کے ممبر کیوں ہیں۔۔۔؟؟؟؟

محمداحمد

لائبریرین
ٹیگ نامہ ٹیگ نامہ ٹیگ نامہ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
آخر یہ ٹیگ نامہ ہے کیا چیز جس کا ہر دوسری پوسٹ میں لازمی ذکر کیا جاتا ہے ۔


یہ دوستوں کو بلانے کے لئے استعمال ہو سکتا ہے تاکہ اُن کی رائے لی جا سکے یا پھر ان کو مذکورہ دھاگے میں متوجہ کیا جا سکے۔

اس کے لئے @ لکھ کر صارف کا نام لکھنا پڑتا ہے۔ جیسے میں یہاں آپ کو ٹیگ کرتا ہوں۔ نوشاب
 

ملائکہ

محفلین
لمبی کہانی کو ایک جملے میں بیان کر دو یعنی کے سمندر کو کوزے میں بند کر دو۔۔۔ ۔:)
جی جی، سن رہی ہو آپ، پڑھ رہے ہیں ہم :p
لمبی کہانی یہ کہ ایک دفعہ میں اردو شاعری سرچ کررہی تھی تو ون اردو فورم پر آگئی پھر اسے جوائن کرلیا وہاں فرخ منظور ہوتے تھے جو محفل میں تھے انھوں نے محفل کا بتایا تو یہ جوائن کرلی میں نے پھر وہ فورم تو چھوٹ گیا لیکن محفل نہ چھوٹ سکتا۔۔۔ اب محفل میری عادت میں شامل ہے کافی سال ہوگئے یہاں ۔۔۔۔
 

ماہا عطا

محفلین
لمبی کہانی یہ کہ ایک دفعہ میں اردو شاعری سرچ کررہی تھی تو ون اردو فورم پر آگئی پھر اسے جوائن کرلیا وہاں فرخ منظور ہوتے تھے جو محفل میں تھے انھوں نے محفل کا بتایا تو یہ جوائن کرلی میں نے پھر وہ فورم تو چھوٹ گیا لیکن محفل نہ چھوٹ سکتا۔۔۔ اب محفل میری عادت میں شامل ہے کافی سال ہوگئے یہاں ۔۔۔ ۔

بس میں تع سمجھی تھی کوئی بہت ہی لمبی سٹوری سننے کو ملے گی۔۔۔:p
چلو اچھا کیا یہاں آگئی۔۔۔۔کافی سال۔۔:eek:
بہت پرانی ہو۔۔:battingeyelashes:
 

نوشاب

محفلین
یہ دوستوں کو بلانے کے لئے استعمال ہو سکتا ہے تاکہ اُن کی رائے لی جا سکے یا پھر ان کو مذکورہ دھاگے میں متوجہ کیا جا سکے۔

اس کے لئے @ لکھ کر صارف کا نام لکھنا پڑتا ہے۔ جیسے میں یہاں آپ کو ٹیگ کرتا ہوں۔ نوشاب
محمد احمدسنگل بندے کے لیے تو یہی طریقہ ہے مگر محسن وقار صاحب نے میرا خیال ہے کہ کوئی ایسا مختصر اور جامع ٹیگ نامہ تیار کیا ہوا ہے جو ہمیں نظر بھی نہیں آتا اور سب کو ٹیگ بھی کر دیتے ہیں
شاید اسی لیے ہر پوسٹ میں محسن وقارعلی صاحب سے درخواست کی جاتی ہے کہ ٹیگ نامہ پیش کیا جائے کیا خیال ہے
 
2000 میں میں نے ایک ویب سائٹ بنائی
http://www.quran.or.kr/
مجھے ویب سائیٹ بنانے کےبارے میں کچھ پتہ نہیں تھا۔ اب بھی کچھ پتہ نہیں ہے۔ ابتد میں یہ انگریزی اور کورین میں تھی بعدمیں سوچا اردو بھی ہو۔ وہی اردو کے بارے میں ڈھونڈتا ہوا یہاں ایا۔
عام طور پر یہاں مزہ اتا ہے ۔ مگر کبھی کبھار غصہ بھی اتا ہے
 
کیونکہ ہم پیاسے ہیں اور یہ محفل ہمارے لیے معلومات کا سرچشمہ ہے۔
کیونکہ ہم بسا اوقات بوریت محسوس کرتے ہیں اور یہ محفل ہمارے لیے تفریح کا سامان مہیا کرتی ہے۔
کیونکہ ہم اپنے علم کو پھیلانا چاہتے ہیں اور یہ محفل طالبانِ علم سے معمور ہے۔
کیونکہ ہم کچھ نیا چاہتے ہیں اور یہ محفل جدتوں کی آماجگاہ ہے۔
کیونکہ ہم نیٹ کے عادی ہیں اور اس محفل پر رہنمایانِ برقیات کی جلوہ فرمائیاں ہیں۔
کیونکہ ہم تنہائی سے ڈرتے ہیں اور اس محفل میں محفلین کی محفلوں کی محفلیں سجتی ہیں۔
کیونکہ ہم تجربات کے خوگر ہیں اور اس محفل میں تجربہ کاروں کے تجربات ہمارے سامنے ہاتھ باندھے کھڑے ہیں۔
کیونکہ ہم ایک ایسی درسگاہ چاہتے ہیں جہاں ہر قسم کے ذہن سے واسطہ پڑے اور اس محفل کے ارکان دنیا کے ہر گوشے سے تعلق رکھتے ہیں۔

اتنی وجوہات لکھنے کے بعد بھی دل کہہ رہا ہے کہ اصل بات کچھ اور ہے۔
شاید
اصل وجہ
یہ ہے:

کیونکہ ہم اس محفل کے ممبر ہیں۔
 

ماہا عطا

محفلین
2000 میں میں نے ایک ویب سائٹ بنائی
http://www.quran.or.kr/
مجھے ویب سائیٹ بنانے کےبارے میں کچھ پتہ نہیں تھا۔ اب بھی کچھ پتہ نہیں ہے۔ ابتد میں یہ انگریزی اور کورین میں تھی بعدمیں سوچا اردو بھی ہو۔ وہی اردو کے بارے میں ڈھونڈتا ہوا یہاں ایا۔
عام طور پر یہاں مزہ اتا ہے ۔ مگر کبھی کبھار غصہ بھی اتا ہے

مزا آتا ہے ٹھیک ہے۔۔۔لیکن غصہ کیوں۔۔۔اور کس پر آتا ہے۔۔۔۔۔؟؟:eek:
 
Top