تعارف آپ اپنا تعارف ھوا بہار کی ہے۔ ۔ !

عین لام میم

محفلین
السلام و علیکم!
میرا نام عمیر لطیف یے اور میرا تعلق پاکستان کے "پڑھے لکھے" پنجاب کے ضلع گجرات کے قصبے لالہ موسیٰ سے ھے۔ یقیناً بہت سے لوگ اس جگہ سے نا واقف ہوں گے، اسی لئے بتاتا چلوں کہ شیر شاہ سوری کی بنائ گئ جرنیلی سڑک (G.T raod) کے کنارے اور چودھری برادران کی راجدھانی گجرات شھر کے بالکل ساتھ واقع ھے۔ میں گورنمنٹ کالج لاہور سے ایف ایس سی کرنے کے بعد اب اسلام آباد میں کامسیٹس(COMSATS) انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کمپیوٹر انجینئرنگ کا طالبِ علم ہوں۔
باقی باتیں میں آپ لوگوں سے پھر کروں گا۔۔ اب آنا جانا لگا رھے گا۔ ۔ ۔ انشاء اللہ۔
 

خرم

محفلین
خوش آمدید عمیر۔ لالہ موسٰی کسی دور میں Skyways کی hub تھا جب انہوں نے اپنا ریستوران نہیں بنایا تھا۔ خیر یہ تو اس وقت کی بات ہے جب آتش جوان تھا۔ اب تو شاید لالہ موسٰی بھی بدل گیا ہو۔ ویسے روہتاس کے قلعہ کو بھی لالہ موسٰی سے ہی راستہ جاتا ہے۔
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم اسلام

خوش آمدید

ماوراء ساتھ میں بھنسیں بھی بہت مشہور ہیں وہاں کی :grin: یہ میں نے کہیں سنا تھا ویسے
 

بلال

محفلین
عمیر لالہ موسوی صاحب محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔ جناب ہم بھی آپ کے ہی علاقہ کے ہیں یا پھر آپ ہمارے علاقہ کے ہیں۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔
 

بلال

محفلین
خوش آمدید عمیر۔ لالہ موسٰی کسی دور میں Skyways کی hub تھا جب انہوں نے اپنا ریستوران نہیں بنایا تھا۔ خیر یہ تو اس وقت کی بات ہے جب آتش جوان تھا۔ اب تو شاید لالہ موسٰی بھی بدل گیا ہو۔ ویسے روہتاس کے قلعہ کو بھی لالہ موسٰی سے ہی راستہ جاتا ہے۔

خرم بھائی ویسے اگر آپ کو روہتاس جانا ہو تو دینہ سے جو راستہ جاتا ہے وہ اختیار کیجئے گا۔۔۔ اور پھر اگر ہو سکے تو روہتاس سے آگے ٹلہ جوگیاں بھی جائیے گا۔۔۔ بڑا طلسماتی ماحول ہے ٹلہ کا۔۔۔ نیٹ پر بھی آپ کو ٹلہ کی معلومات مل جائے گی خاص طور پر بی بی سی اردو پر۔۔۔ ویسے مجھے نہیں پتہ تھا کہ لالہ موسیٰ سے بھی روہتاس کو روڈ جاتی ہے۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید ھے کہ یہ محفل آپ کے لیئے اور آپ اس محفل کے لیئے کارگر ثابت ہونگے۔
 
Top