تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

میں "اپنا" نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں
کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

بہت کچھ تو نام سے ظاہرہے۔ باقی شاعری سے شغف ہے- رہائش راولپنڈی میں مگر قیام زیادہ نیٹ پر۔ ایک ہفتہ پہلے اردو میرے کمپیوٹر کی زینت بنی لہذا آج پہلے دن اس فورم پر ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
مشکل ہی ہے کہ اگر آپ بضد ہیں کہ یہی نام ہے تو کیوں نہ اس کو مختصر کر کے خوش آمدید کہا جائے۔
خوش آمدید پی ٹی وی۔۔۔۔
 
خوش آمدید جناب یہ بتائیں کہ آپ نئے نئے پروڈیوسر ہیں‌ یا کہنہ مشق

کسی ایک ڈرامہ کا نام تو لیں‌ جس سے کچھ اندازہ تو ہو

اور یہ بتائیں‌کہ پی ٹی وی کا کیا حال کر دیا ہے آپ نے کبھی کتنا اچھا چینل ہوتا تھا اب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
تمام احباب کا جنھوں نے مجھے خوش آمدید کہا یا یہاں کچھ بھی لکھا / پوچھا بہت بہت شکریہ۔ انشاء اللہ جلد اس فورم پر اچھی تحریریں آپ سے شئیر کی جائیں گی۔
 

ظفری

لائبریرین
خوش آمدید ٹی وی پروڈیوسر صاحب ۔۔۔ کہیں آپ صرف اُس " ایک ٹی وی " کے پروڈیوسر تو نہیں ہیں ۔ جس کے پیچھے ایک موم بتی جلتی ہے ۔ ;)
 
Top