آپ بزرگ نہیں

معین الدین

محفلین
میں گاڑی ڈرائیو کرتا ہوا جا رہا تھا کہ گزر ایک خانقاہ کے پاس سے ہوا جہاں کچھ بزرگوں کا بسیرا تھا, اتفاق سے گاڑی وہاں خراب ہو گئی, میں نے خانقاہ جا کر مدد لینے کا فیصلہ کیا, دروازے پر دستک دی تو ایک بزرگ نے دروازہ کھولا, میری گاڑی یہاں خراب ہو گئی ہے کیا مجھے رات گزارنے کے لئے اس خانقاہ میں جگہ مل سکتی ہے ؟
بزرگ نے خوش دلی سے میرا استقبال کیا, کھانے پینے کا انتظام کیا یہاں تک کہ گاڑی ٹھیک کرنے میں بھی مدد کی,
میرے لئیے ایک کمرے میں سونے کا انتظام کیا, جب میں سونے کے لئے بستر پر لیٹا تو میں نے ایسی عجیب دلفریب سی آواز سنی جو آج تک کہیں نہیں سنی تھی ۔۔اور ساتھ ہی ایسی خوشبو محسوس ہوئی جس کے آگے سارے پرفیومز ہیچ تھے۔۔۔یہ آواز اور خوشبو قریب میں ہی کہیں سے آتی محسوس ہو رہی تھی ۔۔۔,خیر ۔۔۔میں نے اپنا دھیان بٹایا اور سو گیا...
اگلی صبح بزرگ سے اس خوش کن آواز اور خوشبو کے بارے میں دریافت کیا, لیکن بزرگ نے جواباً کہا, میں تمہیں اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتا سکتا کیونکہ تم بزرگ نہیں ہو.۔۔۔..
ایک دو دوسرے بزرگوں سے استفار کیا۔۔۔۔سب کا ایک ہی جواب کہ ہم تمھیں نہیں بتا سکتے۔۔کیونکہ "تم بزرگ نہیں ہو۔۔۔"
میں یہ سن کر دلبرداشتہ ہوا۔۔ ۔۔مگر تجسس برقرار تھا
میں نے کہا : میں یہ جان کر رہونگا چاہے مجھے بزرگ کیوں نا بننا پڑے, آپ بتائیں بزرگ بننے کے لئے مجھے کیا کرنا ہوگا-
بزرگ نے کہا, بزرگ بننے کے لئےتمہیں اس دنیا کی خاک چھاننی پڑیگی, یہاں تک کہ تم ہمیں بتا سکو کہ اس دنیا میں کتنے پیڑ پودے ہیں, اور کتنے کنکر, جب تم یہ جان لو گے تو تم یقیناً بزرگ بن جاؤ گے-
میں نے بزرگ بننے کے سفر کی ٹھانی اور ہر مشکل سے مقابلہ کرتا چلا گیا, انٹرنیٹ سرچنگ اور تمام وسائل کے باوجوداس کام کی تکمیل میں مجھے تقریباً پانچ سال لگے۔۔۔۔
, پانچ سال بعد میں نے خانقاہ کا دروازہ کھٹکھٹایا, کیوں کہ میں نے جان لیا تھا کہ اس دنیا میں کُل 145,236,284,232 پیڑ پودے اور کُل 231,281,219,999,129,382 کنکر ہیں..

۔جب اس بارے خانقاہ والوں کو بتایا تو انہوں نے کہا۔۔۔۔بہت بہت مبارک ہو تم نے ٹھیک ٹھیک تعداد کا بتا کر اپنا شمار بزرگوں میں کروا لیا ہے, اب تم اس درجے پر پہنچ چکے ہو کہ تم یہ جان سکو وہ عجیب آواز۔۔۔اور وہ خوشبو کیا تھی آؤ ہمارے ساتھ۔۔ ہم تمہیں کچھ دکھاتے ہیں ۔۔۔

بزرگ اپنے ساتھ لے کر ایک مضبوط لکڑی کے پرانے دروازے کے پاس گئے, تو پتا چلا کہ دروازے پر تالا لگا ہوا ہے۔۔۔۔ بزرگ سے چابی مانگی, اور دروازہ کھولا تو اس دروازے کے پیچھے ایک اور پتھر کا بنا دروازہ نمودار ہوا,۔۔۔۔۔ پھر چابی کی ڈیمانڈ کی, اس دروازے کا تالا کھلا تو ایک اور دروازہ یاقوت کا بنا نظر آیا۔۔۔۔۔۔۔ میں ہر بار چابی لے کر دروازے کھولتا رہا یہاں تک کہ پیتل, چاندی, سونے سے بنے دروازے کو کھولنے کے بعد ایک نیلم سے بنا عالیشان دروازہ نمودار ہوا, ۔۔۔۔۔۔بزرگ یہ دیکھ کر مخاطب ہوئے کہ آخرکار تم اس آخری دروازے تک پہنچ چکے ہو یہ رہی اس آخری دروازے کی چابی ۔۔۔...
جلدی سے چابی لے کر اس دروازے کا تالا کھولا اور دروازے کے پار اس آواز اور خوشبو کے سبب کو دیکھ کر میں دنگ رہ گیا-
وہ کیا تھا؟؟؟

.

.

.

۔
۔
۔
.

یہ میں آپ کو نہیں بتا سکتا,
کیونکہ آپ بزرگ نہیں ہیں-
 
یہاں تک کہ تم ہمیں بتا سکو کہ اس دنیا میں کتنے پیڑ پودے ہیں, اور کتنے کنکر, جب تم یہ جان لو گے تو تم یقیناً بزرگ بن جاؤ گے-

اس دنیا میں کُل 145,236,284,232 پیڑ پودے اور کُل 231,281,219,999,129,382 کنکر ہیں..
دسو ہن
 
Top