عبداللہ امانت محمدی
محفلین
اصلاح کا شکریہ!کیا 114 سورتوں کی آیات کی تعداد گننا مشکل امر ہے جو اتنا ابہام پیدا کیا ہوا ہے؟
اصلاح کا شکریہ!کیا 114 سورتوں کی آیات کی تعداد گننا مشکل امر ہے جو اتنا ابہام پیدا کیا ہوا ہے؟
ماشاء الله .... تھوڑا وضاحت کریں...
جو ایسا سمجھتے ہیں وہ کم از کم مسلمان نہیں ہیں ...دراصل آپ نے لکھا تھا کہ
انہی الفاظ کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔ کیونکہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ قرآن مکمل نہیں۔
پرائم نمبرز سے کیا مراد ہے؟
انٹرنیٹ کے مطابق شاید مطلق اعداد۔
میرے خیال میں اردو میں ان کو مفرد اعداد کہتے ہیں۔
عبداللہ صاحب، آسان لفظوں میں 1 سے بڑے وہ مثبت اعداد جو صرف دو ہندسوں سے تقسیم ہوتے ہوں، ایک نمبر 1 سے دوسرے خود اپنے آپ سے، جیسے، 2، 3، 5، 7، 11، 13، 17، 19، 23، 29 و علی ہذا القیاس۔ان کی ایک اور بڑی نشانی یہ ہے کہ نمبر 2 کے علاوہ یہ سارے طاق اعداد بھی ہوتے ہیں۔
ہماری ناقص معلومات کے مطابق پرائم نمبروں کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ صرف 1 سے یا اپنے آپ سے تقسیم ہوسکتے ہیں، اس طرح کہ تقسیم کرنے پر باقی کچھ نہ بچے۔ (محفلین ہمیں درست کرسکتے ہیں)۔