آپ جن کے قریب ہوتے ہیں - نوح ناروی

شمشاد

لائبریرین
آپ جن کے قریب ہوتے ہیں
وہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں

جب طبیعت کسی پے آتی ہے
موت کے دن قریب ہوتے ہیں

مجھ سے ملنا پھر آپ کا ملنا
آپ کس کو نصیب ہوتے ہیں

ظلم سہہ کر جو اُف نہیں کرتے
ان کے دل بھی عجیب ہوتے ہیں
 

فاتح

لائبریرین
Et tu, Brute? شمشاد بھائی آپ بھی؟;)
جب طبیعت کسی پہ آتی ہے
موت کے دن قریب ہوتے ہیں
یہی چار اشعار پنکج ادھاس کی آواز میں سنیے۔
کیا یہ مکمل غزل مل سکتی ہے؟ اسی غزل کا ایک اور شعر:
عشق میں اور کچھ نہیں ملتا
سینکڑوں غم نصیب ہوتے ہیں
 

کاشفی

محفلین
غزل
(نوح ناروی)
آپ جن کے قریب ہوتے ہیں
وہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں

جب طبیعت کسی پر آتی ہے
موت کے دن قریب ہوتے ہیں

مجھ سے ملنا پھر آپ کا ملنا
آپ کس کو نصیب ہوتے ہیں

ظلم سہہ کر جو اُف نہیں کرتے
ان کے دل بھی عجیب ہوتے ہیں

عشق میں اور کچھ نہیں ملتا
سیکٹروں غم نصیب ہوتے ہیں

نوح کی قدر کوئی کیا جانے
کہیں ایسے ادیب ہوتے ہیں
 
Top