Wasiq Khan
محفلین
آپ جن کے قریب ہوتے ہیں
وہ ہمارے رقیب ہوتے ہیں
اُن کو میک اپ کا نور چہ معنی
جن کے دل ہی مہیب ہوتے ہیں
بل جو دیکھا تو بلبلا اٹھا
کتنے قاتل طبیب ہوتے ہیں
بولتے ہیں جو دورِ نو میں سچ
وہ عجیب و غریب ہوتے ہیں
کتنے کوؤں کو ہے غلط فہمی
روکشِ عندلیب ہوتے ہیں
جاب ملتی ہے اُن کو کسٹم میں
جو ذراخوش نصیب ہوتے ہیں
ڈھیٹ پن ہے کہ اِس زمانے میں
لوگ شاعر ادیب ہوتے ہیں