سیدہ شگفتہ
لائبریرین
زندگی میں کبھی خوشی اور کبھی دکھ کا سامنا ہوتا ہے، ان دونوں کی موجودگی میں زندگی کا توازن قائم ہوتا ہے اور ہمیں مضبوطی ملتی ہے۔ یہ سلسلہ عائشہ عزیز ، ناعمہ عزیز اور شاکر بھائی دوست اور سب گھر والوں کی ہمت ، صبر اور حوصلہ کے نام جنہیں زندگی نے مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، ہم سب کی بہت سی دعائیں اور بیسٹ وشز آپ کے لیے، آپ ہم سب کی دعاؤں میں شامل ہیں، اللہ تعالٰی آپ کو صحت و مزید ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے، آمین
ہماری ایک عزیز ساتھی محفلین بھی گزشتہ دنوں ایک آزمائش سے گزری ہیں ، اللہ تعالٰی آپ کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے اور آپ کو بہت سی خوشیاں ملیں، آمین
یہ دھاگہ آپ سب کے نام جو یہاں شامل محفلین ہیں اور ان سب کے نام جو شامل دنیا ہیں اور زندگی میں کسی نہ کسی آزمائش سے گزرے ہیں یا گزر رہے ہیں اور خدا کی رضا کو مقدم جانتے ہیں اور زندگی میں خوشی اور دکھ کی موجودگی سے ایک مثبت توازن تعمیر کرتے ہیں بلند ہمت اور عزم و حوصلہ کے ساتھ ۔