تعارف آپ سب کے نام

Rana ayaz

محفلین
تیری الفت میں مر مٹنا شہادت اس کو کہتے ہیں.
دفن ہونا تیرے کوچے میں جنت اس کو کہتے ہیں.
ریاضت نام ہے تیری گلی میں آنے جانے کا.
تصور میں تیرا رہنا عبادت اس کو کہتے ہیں.
تجهی کو دیکهنا تیری ہی سننا تجه میں گم ہونا.
حقیقت معرفت اہل حقیقت اس کو کہتے ہیں.
تمہارے غیر کے خطرے سے کرنا پاک باطن کو.
صنم پیر مغاں غسل طہارت اس کو کہتے ہیں.
کٹانا سر کو راہ تیری میں اف تک نہ کرنا.
یہی شرط محبت ہے اور الفت اس کو کہتے ہیں.
ولائیت امتحان دوست میں ثابت قدم رہنا.
بلاؤں سے نہ گهبرانا کرامت اس کو کہتے ہیں
 
اس غزل میں تعارف تو کہیں بھی نہیں ہے جناب ۔ کچھ اپنے بارے میں بتائیے کہ آپ کہاں سے ہیں ؟ کیا کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔

بہر حال اردو محفل میں خوش آمدید
 
Top