امجد میانداد
محفلین
السلام علیکم!
پاکستان دنیا میں اپنی خبروں کی وجہ سے مشہور ہے اور وہ خبریں زیادہ تر بری ہی ہوتی ہیں۔ لیکن آج میں آپ کو اس پاکستان کی سیر کروانے جا رہا ہوں جسے لوگ چاہتے ہیں، بنا یہ دیکھے کہ اس کے لوگ کن حرکتوں میں ملوث ہیں اور یہاں کون کون سی سازشیں کھیلی جا رہی ہیں بس انہیں ایک ہی سازش پسند ہے یہاں کی اور وہ ہے قدرت کے عظیم شاہکاروں کی پاکستان بھر میں موجودگی۔ ہم نے پاکستان سے متعلق ڈاکومنٹریز بھی دیکھیں اور شوقین اور پروفیشنل فوٹوگرافروں کی تصاویر بھی دیکھتے رہے، لیکن میں سمجھتا ہوں ایک فوٹو گرافر کو بہترین تصویر سے پیار ہوتا ہے اور اس کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ میری تصویر شاہکار تصویر کہلائے، چاہے وہ بھوک سے مرتے بچے کی ہو، کچرے کے ڈھیر سے کچرا چن کر کھاتے بچوں کی یا بھوک سے نڈھال بچے کی موت کے منتظر گِدھوں کی، یا سیلاب میں ڈوبتے گھروں کی زلزلہ سے تباہ گھروں کے ملبے میں پھنسے اعضاء کی ہو پر تصویر شاہکار ہو، اینگل زبردست ہو، لائٹ اچھی اور اپرچر پرفیکٹ ہو، فوکس عمدہ ہو۔ لیکن آج جو تصویریں یہاں شئیر کی جا رہی ہیں وہ فوٹوگرافر سے زیادہ دیدہ وروں کی تصاویر ہیں جو اپنی تصویر کو شاہکار ثابت کرنے کے لیے فوٹو گرافی نہیں کرتے بلکہ کسی چیز، مقام، لمحے یا عمل کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر، گھر بار چھوڑ چھاڑ کر جنگلوں بیابانوں میں صرف سکون اور خوبصورتی کو تلاش کرتے ہیں اور قدرت کے گیت گاتے اور تعریف کرتے ہیں۔ اور امید کرتا ہوں کے دیدہ وروں کی قدرت کے عاشقوں کی یہ تصاویر ضرور آپ کو مختلف لگیں گی باقی شاہکار تصاویر سے۔
میں کوشش کروں گا کہ انٹرنیٹ سے کھوجی ان تصاویر کے ساتھ مقام اور فوٹوگرافر کا کچھ حوالہ دے سکوں، لیکن پھر بھی مزید تفصیل اگر کسی نے پوچھنی ہو تو تصاویر کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد پوچھ سکتا ہے میں کوشش کروں گا کہ جواب دے سکوں۔