آپ کا 2012 کیسا گزرا

نیلم

محفلین
ارے ہاں، ۲۰۱۲ء ۔ ابھی کہاں گزرا ہے صاحبو!۔
۲۱ دسمبر تو ابھی آنی ہے! پچھلے کئی سالوں سے شور مچا ہوا ہے کہ وہ دِن اِس عالم فانی کا آخری دن ہو گا۔ سالوں سے یہاں ہمارا مفہوم برسوں ہے، آپ جو جی کو بھائے سمجھ لیجئے! ایک صاحب نے ہم سے پوچھا ۲۱ دسمبر کو اگر قیامت آ جاتی ہے تو تم کیا کرو گے؟ عرض کیا: اگر نہیں آتی تو آپ کیا کر لیں گے۔
اپنا تو یہی عالم ہے صاحبو! بزبانِ متشاعر:
وہ تو اِک عالمِ مجبوری میں​
جَبر کو جَبر کہا تھا میں نے​
اور اَب تو ایک عجیب سا خوف دامن گیر ہے کہ جبر کا یہ عالم نہ رہا تو کیا ہو گا؟ قیامت سے کم ہو گا بھلا؟ نسلوں سے پابندیوں میں جکڑی ہوئی فکر کو ایک دم کھلا چھوڑ دیجئے، خود دیکھ لیجئے گا (اگر تابِ نظارہ ہو تو) کہ کیا ظہور پذیر ہوتا ہے!!۔

بات سے بات چلی ایک زمانہ تھا جب سکے کھرے اور کھوٹے ہوا کرتے تھے۔ وہ زمانہ تھا جب ایک روپے کا سکہ سچ مچ کی چاندی کا ہوتا تھا۔ اور اس کا وزن بھی ٹھیک ایک تولہ ہوا کرتا تھا، نہ کم نہ زیادہ اور محاورتاً بھی ’’ماشے کا فرق نہیں‘‘ ہوتا تھا۔ ہمارے لڑکپن کی بات ہے چاندی کا بھاؤ ایک روپے سے بڑھ کے سوا روپیہ ہو گیا تو یار لوگوں نے وہی چاندی کا روپیہ توڑ ڈھال کے سناروں کے ہاں ایک روپے تین آنے میں بیچنا شروع کر دیا۔ بہتوں کی چاندی ہو گئی! اور اس چاندی میں بڑوں کی چاندی ہونے لگی تو چاندی کا کھرا سکہ ایک دم غائب!۔
وہ دِن آج کا دن، کھرے کھوٹے کا امتیاز پہلے تو سکوں سے گیا اور پھر جس کا جو سکہ جہاں چلا۔ نظام سقہ تو بے چارہ یوں ہی بدنام ٹھہرا۔

اب جب کہ اپنے بالوں میں بال کم اور چاندی زیادہ ہے (اتنے بھی کم نہیں کہ ’’چاند‘‘ کہا جانے لگے)، وہ زمانہ کسی اور سیارے کا زمانہ لگتا ہے۔ اس سیارے کی بات ہی اور ہے! بلکہ باتیں ہی اور ہیں!

پھر کبھی سہی!۔ یار زندہ ’’خوف‘‘ باقی۔
بہت ہی زبردست ،،،بلکل صیحح کہا آپ نے:)

کتنے بھی ہوں ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ خلیق و دل آویز و پُر تپاک
لیکن یہ جیسے پہلے تھے، ویسے کہاں ہیں لوگ

عدم
 
نیلم

محفلین
جو وقت مجھے اللہ تعالیٰ نے دیا اس کا ایک سال اور کم ہونے جا رہا ہے اور مجھے اللہ کے حضور پیش ہونا ہے ویسے تو سب نے ہونا ہے
اور میں سوچ رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کوکیا منہ دیکھاؤں گا جس نے اپنی تمام تر نعمتیں اس سال بھی پہلے کی طرح نچھاور کئے رکھیں
اللہ تعالی ہم سب کو ایسی سمجھ دے،،آمین:)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
پتہ نہیں کیسا گزرہ۔۔:laugh:
یہ تو محترمہ نیلم شیکسپئر ہی بتا سکتی ہیں۔۔۔ :biggrin:
البتہ گزرا تو ملا جلا سا۔۔
سال کی شروعات تو خاص نہ تھی۔ سوائے اس کے کہ میرے بیٹے کی سالگرہ 4 جنوری کو ہوتی ہے۔
اس سال دکھ بھی ملے، لیکن چوں کہ انتہائی مضبوط بلکہ انتہائی بےحس انسان ہوں اس لیے کچھ ظاہر نہیں کرتا۔
اسی طرح خوشیاں بھی ملیں۔
اسی سال محفل ملی اور محفلین بھی۔
دوست بھی بنے۔
میں نیرنگ خیال بھائی، قیصرانی بھائی، فاتح بھائی، نایاب بھائی، شمشاد بھائی، عسکری بھائی، محمداحمد بھائی، محمد بلال اعظم ، ابن سعید بھائی، ضبط بھائی، فہیم بھائی، محمد امین بھائی، ساجد بھائی، مقدس ، نیلم ، قرۃالعین اعوان ، تعبیر نانی:D، میر انیس بھائی، حسان خان ، الف عین استاد محترم، مہ جبین انٹی ، عائشہ عزیز اور ( کئی کے نام میں بھول رہا ہوں) کا خاص شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ جنہوں نے مجھے محبت دی اور میری حوصلہ افزائی کی۔
کل سے ایس ایم ایس آرہے تھے۔۔
آج دوپہر 12 بج کے 12 منٹ اور 12 سیکنڈ پر تاریخ کچھ یوں ہوجائے گی۔
12:12:12-12-12-12
یہ لمحہ آپ کی زندگی میں دوبارہ نہیں آئے گا۔
اب اس ایس ایم ایس کو بنانے والے سے پوچھو کہ "بےوقوف انسان! تو وہ لمحہ بتادے جو لوٹ کر واپس دوبارہ آتا ہے۔"
خیر۔۔۔ ۔
زندگی کا ایک سال مزید گزر گیا۔ موت سے فاصلہ بتدریج کم ہوتا جارہا ہے۔ مگر اعمال اب بھی وہی ہیں۔۔:biggrin:
امید کرتا ہوں نیا سال ہم سب کے لیے خوشیاں لے کر آئے۔۔ (زرداری کے جانے کی خوشی تو بحرحال ہوگی ہی۔۔:laugh: )
والسلام
بھیاا
 
ویسے لکھا بہت اچھا آپ نے :)
اور بہت شکریہ،،
محفل اور محفلین کو آپ بھی تو ملے،،پھر بھی آپ خوش قسمت رہےاس سال کے آپ نے زیادہ پایا ہی :)
 
نیلم

محفلین
بہت شکریہ :)
جی ضرور ہمیں انتظار رہےگا:)
بہت ہی شاندار سلسلہ
میں بھی سال بھر کی روداد شئیر کروں گا
کچھ کھٹی کچھ میٹھی، کچھ سکھ، کچھ دکھ،

سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے
ورنہ اتنے تو مراسم تے کہ آتے جاتے
اُس کی وہ جانے اُسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا
تم فراز اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں کوئی نجومی ہوں کیا:D
نئے سال کی حکایت نہیں ہے تمہارے پاس تو کیا کرتی پھرتی ہو پھر؟ :shock: کیا فائدہ اس خطاب کا o_O یہ مس حکایتی کا اعزاز واپس لے لیں کیا؟:cautious:

نین بھائی صحیح بتا پائیں گے اس بارے میں۔۔۔ ;)
میں اسی بات کاجواب لکھ رہا تھا تو آپکا ٹیگ بھی مل گیا۔ دونوں کو اک ہی مراسلے میں یکجا کر دیا :laugh:
 
ویسے لکھا بہت اچھا آپ نے :)
اور بہت شکریہ،،
محفل اور محفلین کو آپ بھی تو ملے،،پھر بھی آپ خوش قسمت رہےاس سال کے آپ نے زیادہ پایا ہی :)
جبھی تو میں نہیں لکھتا کہ کہیں عاطف بٹ بھائی کی طرح مغرور ہو کر لکھنا ہی چھوڑ دوں۔۔۔:D
 
عسکری

معطل
اچھا تو پھر ہوجائے کچھ،،،آپ بھی لکھو اپنی روداد:)
مین کیا لکھوں؟ میں تو بس ڈیوٹی واپسی انٹرنیٹ نینڈ پھر ڈیوٹی ایسے ہی چلتا رہا 4 دن چھٹیاں ملیں تھین اس میں بھی کام پر بلا لیا گیا باقی سارے دن ایک جیسے گزرے اور گزرتے رہیں گے
 
Top