محمد بلال اعظم
لائبریرین
خواتین و حضرات ! گزرتا ہوا سال خوشیاں بھی لایا اور کچھ دکھ بھی۔شا ید زند گی اسی کا نام ہے۔
یہ جو زندگی کی کتاب ہے،یہ کتاب بھی کیا کتاب ہے
کہیں اک حسین خواب ہے،کہیں جان لیوا عذاب ہے
کہیں چھاًوں کہیں دھوپ ہے، کہیں اور ہی کوًی روپ ہے
کیی چہرے اس میں چھپے ہوًے،اک عجیب سا یہ نقاب ہے
کہیں کھو دیا کہیں پا لیا،کہیں رو لیا کہیں گا لیا
کہیں چھین لیتی ہے ہر خوشی،کہیں مہرباں بے حساب ہے
کہیں آنسوں کی ہے داستاں،کہیں مسکراہٹوں کا ہے بیاں
کہیں برکتوں کی ہیں بارشیں،کہیں تشنگی بے حساب ہے
شاعر کا نام میں نہیں جانتا۔(معذرت)
آج میرا یوم پیداًش بھی ہے۔۔۔ آپ سب کو مبارک ہو۔
سالگرہ مبارک جناب