آپ کس شخصیت سے ملنا چاہتے ہیں اور کیوں؟

کمال بات یہ ہے ہم بھی ملنا چاہتے ہیں وجہ احساس محبت ، جذبہ ہمدردی اور لوگوں کے لیے حق بلند کرنا
یہ صفات آپ نے اپنی بیان کی ہیں یا میری؟
پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ پتا چل جائے کہ کس بات پر خوش ہونا ہے؟
 
یہ صفات آپ نے اپنی بیان کی ہیں یا میری؟
پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ پتا چل جائے کہ کس بات پر خوش ہونا ہے؟
جب آپ کو ہم نے پہلی بار دیکھا تھا تو آپ باغی بنے ہوئے تھے دوسروں کی بحالی کے لیے ،، آپ کی صفات کا ذکر کیا ہے
 
طاہر شیخ

محفلین
علامہ رضا ثاقب مصطفائی سے ملنا چاہتا ہوں، یوں تو بہت سے خطیب ہیں جو اچھا بیان کرتے ہیں لیکن علامہ رضا ثاقب کا انداز بہت ہی خوبصورت ہے
 
جاسمن

لائبریرین
جاسمن آپا سے ملنے کا دل کرتا ہے ،آپا کے قدموں میں بیٹھے کر مجھے ڈھیروں دعائیں اپنے دامن میں سمیٹنی ہیں ۔
آپا کا بہت شفیق اور محبت بھرا اندازہوتاہے بالکل ماں جیسا ،کبھی کبھی تو مجھے آپا کی گفتگو پڑھ کر اپنی امی کا گمان ہوتا ہے ۔
اللہ کریم آپا کو ہمیشہ سلامت رکھیں ، آمین

آپا کی پیدائش آپ نے کس سن کی سمجھ رکھی ہے؟؟؟
:tremble::tremble::tremble:

مجھے بھی لگتا ہے آپا کی عمر عدنان بھائی سے کم نہیں ہے۔

اور اگر چار پانچ سال کم نکل آئی تو؟؟؟
:whew::whew::whew:

بھائی بات عمر کی نہیں ہوتی ،آپا کی جو بھی عمر ہو مگر ان کی شخصیت میں اللہ کریم نے لوگوں کے لیے جو محبت اور اخلاص پیدا فرمایا ہے میں اس سے متاثر ہوں ،وہ اپنے پرائے کی تفریق نہیں کرتی بے لوث دعا کے خزانے لوٹا دیتی ہیں ۔
یہ سب پڑھ کے مجھے تو بس شرمندگی ہورہی ہے۔
الحمداللہ کہ میرے بارے میں عدنان نے ایسا محسوس کیا۔ عزت و محبت اللہ کی دین ہے۔ الحمداللہ! ساری تعریفیں بس اللہ ہی کے لئے ہیں۔
باقی رہی عمر سے رشتوں کو جوڑنے کی بات تو میرے نزدیک یہ غلط ہے۔
میرے کئی شاگرد بہت بڑے بڑے ہیں۔ ایک تو یقیناََ مجھ سے بڑے ہیں لیکن میں انھیں اپنا روحانی بیٹا کہتی ہوں اور وہ میرا بہت احترام کرتے ہیں۔ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں۔
اور آج کل میں اپنی امی جی کی پوری پوری امی بنی ہوئی ہوں۔ اُن کے لاڈ اُٹھا رہی ہوں۔ وہ بھی بچوں کی طرح ضد کرتی ہیں۔
خالہ،ماسی،بہن،باجی،امّاں،آپا۔۔۔۔۔۔۔سب عزت و محبت کے نام ہیں۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
 
آپا اللہ کریم آپ کو سدا شاد و آباد رکھے،آپ کو تمام آفتوں اور پریشانیوں سے محفوظ رکھے ۔آمین
اللہ کریم آپ کی محبت ہم محفلین کے لیے سدا قائم دائم رکھے۔آمین ۔
 
کئی دفعہ ہم کسی شخصیت کو سوشل میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا سے جانتے ہیں اور اس سے ملنا چاہتے ہیں! آپ کس شخصیت سے ملنا چاہتے ہیں اور کیوں؟
ہم سب اردوویب کے دوست سال میں کسی ایک جگہ اکٹھا ہوکر ملیں تو زیادہ بہتر ہوگا شاید ۔
 
Top