آپ کی توجہ کا طالب ایک شعر

محمد وارث

لائبریرین
پیغمبر کی بجائی لفظ پیمبر چاہیے۔

خوبصورت خیال ہے شعر پسند بھی آیا، دوسرا مصرع جس طرح کا جاندار ہے وہ اس کا متقضی ہے کہ پہلا مصرع بھی اتنا ہی جاندار اور رواں ہوتا۔

لیکن اگر یہ شعر میرا ہوتا تو بوجہ ادب شاید اس کو قلم زد کر دیتا۔:)
 
میں نے یہ نہیں کہا تھا بھائی بس ایک بات منہ میں آئی اور کہہ دی۔ :)

ارے وارث بھائی اتنا تو سمجھ ہی سکتا ہوں میں. اور آپ کی خاطر ایک نہیں سو شعر قلم زد کردوں. :)
وہ تو بس کوئی بات ذہن میں ہو تو شعر ہو جاتا ہے. یہ بھی یونہی ہوگیا.
 

نایاب

لائبریرین
ایک شعر اصلاح کی خاطر عرض ہے.

اب پیار میں مسلسل بس پیروی چلے گی
میں آخرے پیغمبر, تو آخری صحیفہ.
محترم بھائی
جس کے بتلائے پیار محبت اخلاق کی پیروی مسلسل لازم ٹھہری
وہ ہستی باکمال ہی آخری پیغمبر اور اس پر نازل کتاب ہی آخری صحیفہ
 
محترم بھائی
جس کے بتلائے پیار محبت اخلاق کی پیروی مسلسل لازم ٹھہری
وہ ہستی باکمال ہی آخری پیغمبر اور اس پر نازل کتاب ہی آخری صحیفہ

جی بیشک نایاب بھائی میرا مقصد ہرگز وہ نہیں تھا جسے آپ نے سمجھا۔
پیار محبت اور اخلاق کی چوٹیاں تو میرے آقا (ص) سر کر گئے ہیں۔
میرا مقصد ان پے جرات باندھنا ہرگز نہیں تھا۔
لیکن میں نے بنا کسی دلیل اور صفائی کے اس کو قلم زد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو آگے کچھ بچتا ہی نہیں ہے کہنے کو۔
 
Top