آپ کی شادی ہے میرا کیا قصور ہے _______؟؟؟؟؟؟؟؟؟

آپ کی شادی ہے میرا کیا قصور ہے _______؟؟؟؟؟؟؟؟؟

رات جب کوئی گہری نیند سو رہا ہو یا کوئی طالب علم پڑھائی میں مشغول یا پھر کوئی عابد الله سے لو لگائے ہوئے ہو کوئی صاحب ذوق مطالعہ میں مصروف ہو یا کوئی مجھ جیسا بد ذوق مبتلاء اردو محفل ہو_____

اچانک بے ہنگم شور پٹاخوں اور دھماکوں کی آواز سے پورا محلہ گونج اٹھے جنگل میں منگل کا سامان ہو جائے ہوائی فائرنگ کی آوازیں اور فلمی موسیقی کا بیہودہ الاپ ....

پوچھنے کی ضرورت نہیں ______

کوئی کم پڑھا لکھا یا پڑھا لکھا جاہل رشتہ ازدواج میں بندھا ہے اور شاید اپنی آزادی کی آخری رات منانے جا رہا ہے _____

لگتا ہے جیب میں پیسوں کی کمی نہیں ہاں خاندانی تربیت اور مذہبی اخلاقیات کی کمی ضرور دکھائی دیتی ہے .

جناب آپ کی شادی ہے ہمارا کیا قصور ہیں _____

میں طالب علم ہوں مجھے پڑھنا ہے

میں مزدور نوکری پیشہ ہوں مجھے صبح جلدی اٹھنا ہے

میں عابد ہوں مجھے الله سے رازو نیاز کرنا ہے

میں شاعر ہوں غزل لکھ رہا ہوں

میں دل کا مریض ہوں

میں نے نیند کی گولی کھائی ہوئی ہے


میں میں میں میں .......... ___
.

لیجئے بد دعا ؤں کا انبار لگ گیا _______

افسوس بڑی بےبرکت رہی آپ کی شادی کی رات گو روشنیاں ہیں شور شرابہ ہے شکم مرغن کھانوں سے
پر ہیں لیکن _______

کتنے اپنوں کی دعاؤں کے ساتھ کتنے لوگوں کی بد دعایں بھی آپ کا مقدر ہو گئیں_______


حسیب احمد حسیب
 
Top