مبارکباد آپ کی عید کیسی گزری؟

افضل حسین

محفلین
امید ہے احباب نے اس عید کو خوب انجوائے کیا ہوگا۔یہاں کلکتہ اور تقریبا مشرقی ہندکے بیشتر علا قوں میں عید کے دن صبح سے ہی بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے بیشتر مساجد میں دو دو تین تین جماعتیں ہوئیں ۔یہاں تک کہ دوسرے دن بھی شدید بارش ہوئی نتیجہ کہ طور پر ہم نے خود کو گھر میں مقید کر رکھا دوستوں ،رشتہ داروں کے گھر بھی نہیں جاسکا خیر انشاء اللہ زندگی رہی تو آئندہ سال عید کو خوب انجوائے کرپائیں گے۔​
 
mfdarvesh

محفلین
جی ہاں
یہاں اسلام آباد میں بھی جھڑی لگی ہوئی ہے
کہیں جانے کو تو ویسے ہی دل نہیں چاہتا البتہ بارش سے لطف اندوز ہورہے ہیں
کافی گرمی کا زور ٹوٹا ہے مگر ساتھ ہی چپ چپ شروع ہوگئی ہے اور یار لوگوں کا خیال ہے کہ یہ مہینہ ایسا ہو گزرے گا
 
شمشاد

لائبریرین
عید کا دن گھر پر ہی گزرا۔ بہت سے عزیز و اقارب آئے اور ان کے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ خوب خوب لطف اندوز ہوا۔
 
نایاب

لائبریرین
عید تو ان کی تھی جنہیں میسر دید ہوئی ۔
ہم تو پردیس میں بیٹھے تصور میں چاند کو سجاتے رہے ۔
چاندنی سے دل بہلاتے رہے ۔
چاند رات گزر گئی نیٹ پر پھرتے پھراتے ۔
نماز پڑھ کر جو سوئے تو شام کی خبر لائے ۔
اپنوں سے دور عید نام ہے اداسی کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی پردیس کی عید اور پھر اہل خانہ سے دور، بڑی مشکل سے گزرا کرتی ہے۔
 
عید تو ان کی تھی جنہیں میسر دید ہوئی ۔
ہم تو پردیس میں بیٹھے تصور میں چاند کو سجاتے رہے ۔
چاندنی سے دل بہلاتے رہے ۔
چاند رات گزر گئی نیٹ پر پھرتے پھراتے ۔
نماز پڑھ کر جو سوئے تو شام کی خبر لائے ۔
اپنوں سے دور عید نام ہے اداسی کا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
ویسے نایاب بھائی آپ پردیس میں ہیں کس جگہ؟؟

چاند رات گزر گئی نیٹ پر پھرتے پھراتے ۔
نماز پڑھ کر جو سوئے تو شام کی خبر لائے ۔

میری عید تو دیس میں بھی ایسی ہی گزری ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
ویسے نایاب بھائی آپ پردیس میں ہیں کس جگہ؟؟

چاند رات گزر گئی نیٹ پر پھرتے پھراتے ۔
نماز پڑھ کر جو سوئے تو شام کی خبر لائے ۔

میری عید تو دیس میں بھی ایسی ہی گزری ہے۔
میرے بھائی الریاض سعودی عرب میں موجود ہوں ۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
ایک ملک میں دو عید جبکہ ہماری عید ملک والوں کے ساتھ اچھی گزری
الحمد للہ
اب دوسری کا انتظار
اس سال تو ظالموں نے بکرا بھیڑ بھی آسٹریلیاں سے وہ امپورٹ کیے جو بیمار ہیں تاکہ
ایک کے بعد ایک سازش کے تحت پاکستانی مسلمانوں کو بیمارکراجائے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امید ہے احباب نے اس عید کو خوب انجوائے کیا ہوگا۔یہاں کلکتہ اور تقریبا مشرقی ہندکے بیشتر علا قوں میں عید کے دن صبح سے ہی بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے بیشتر مساجد میں دو دو تین تین جماعتیں ہوئیں ۔یہاں تک کہ دوسرے دن بھی شدید بارش ہوئی نتیجہ کہ طور پر ہم نے خود کو گھر میں مقید کر رکھا دوستوں ،رشتہ داروں کے گھر بھی نہیں جاسکا خیر انشاء اللہ زندگی رہی تو آئندہ سال عید کو خوب انجوائے کرپائیں گے۔​

یہ عید بہت اچھی گزری تھی بہت ہی شاندار!
 
Top