آپ کی پسندیدہ آواز۔۔۔!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
آواز کا انسان کے احساسات کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔۔!
خوبصورت آوازیں انسان کی روح کو معطر کردیتی ہیں۔۔
اللہ تعالی کی بنائی ہوئی اس رنگا رنگ دنیا میں آواز کا اس کائنات کے ساتھ کیسا گہرا تعلق قائم ہے۔۔۔!
انسانوں کی مختلف آوازیں۔۔!
پرندوں کی چہچہاہٹ۔۔۔!
جھرنوں کی آوازیں۔۔!
بارش کی رم جھم کرتی پھوار ۔۔۔!
اور ناجانے کون کون سی آوازیں ہیں اس دنیا میں۔۔۔۔
آپ کو کونسی آواز پسند ہے؟
کونسی ناپسند ہے؟
 
زبیر مرزا

محفلین
زبردست اور منفرد دھاگہ
مجھے بارش کی آواز بہت پسند ہے
بچوں کی کلکاریاں :)
مویشوں کے گلے میں بندھی گھنٹیاں
اور سردی کی راتوں میں مونگ پھلی والے کے ٹھیلے سے آتی گھنٹیوں کی مخصوص آواز
(کراچی میں رہنے والے اس سے خوب واقف ہوں گے)
 
زبردست آوازیں یاد کروادیں بھیا!
 
فاتح

لائبریرین
زبردست اور منفرد دھاگہ
مجھے بارش کی آواز بہت پسند ہے
بچوں کی کلکاریاں :)
مویشوں کے گلے میں بندھی گھنٹیاں
اور سردی کی راتوں میں مونگ پھلی والے کے ٹھیلے سے آتی گھنٹیوں کی مخصوص آواز
(کراچی میں رہنے والے اس سے خوب واقف ہوں گے)
کراچی میں "مونگ" پھلی کی آواز تو کبھی نہیں سنی۔۔۔ شاید آپ کی مراد "موم" پھلی کی آواز سے ہے۔ :laughing:
(کراچی میں رہنے والے اس سے خوب واقف ہوں گے) ;)
 
Top